ETV Bharat / health

آیوشمان یوجنا میں شامل اسپتال معلوم کرنے کا طریقہ - How To Find Ayushman Yojna Hospital

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

مرکزی حکومت کی آیوشمان اسکیم کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ اس اسکیم میں بہت سے سرکاری اور نجی اسپتالوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اب 70 سال سے زیادہ عمر کے لوگ بھی اس اسکیم سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

آیوشمان یوجنا
آیوشمان یوجنا (@MoHFW_INDIA X Handle)

حیدرآباد: مرکز حکومت نے آیوشمان یوجنا کو اب 70 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں کے لیے نافذ کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت خاندان کے افراد کو صحت سے متعلق مسائل میں پانچ لاکھ روپے کا فائدہ حاصل ہوگا۔ یہ رقم پورے خاندان پر لاگو ہوتی ہے۔ اس اسکیم کے بارے میں سبھی جانتے ہیں مگر یہ معلوم کرنا قدرے مشکل ہے کہ آپ کے علاقے کے کون کون سے اسپتال اس اسکیم کے تحت علاج فراہم کرتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ آپ کے علاقے کا کون سا اسپتال اس سکیم میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ اس اسکیم میں تمام سرکاری اسپتالوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں کئی نجی ہسپتال بھی شامل ہیں۔ آپ آسانی سے جان سکتے ہیں کہ آپ کے علاقے کا کون سا ہسپتال اس اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ہے۔

ان اسٹپس کو فالو کریں

سب سے پہلے آپ کو آیوشمان یوجنا کی ویب سائٹ پر کلک کریں۔

اس کے بعد فائنڈ ہاسپیٹل (Find Hospitals) کے آپشن پر کلک کریں۔

اپنی ریاست، ضلع، ہسپتال اور دیگر تفصیلات پُر بھریں۔

اس کے بعد ایک کیپچا آئے گا۔ اسے بھریں اور پھر کلک کریں۔

جیسے ہی آپ کلک کریں گے، آپ کو اپنے علاقے کے ان ہسپتالوں کی تفصیلات مل جائیں گی جو اس سکیم کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔

مرکزی حکومت کی کوشش ہے کہ عمر رسیدہ شہریوں کو پیسے کی فکر کیے بغیر اچھی ہیلتھ سکیورٹی ملنی چاہیے اور انہیں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس اسکیم کو نافذ ہوئے چھ سال ہوچکے ہیں۔ یہ اسکیم 23 ستمبر 2018 کو پورے ملک میں نافذ کی گئی تھی۔ 11 ستمبر کو مرکز نے واضح کیا تھا کہ 70 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو بغیر کسی امتیاز کے اس اسکیم کا فائدہ ملے گا۔

مزید پڑھیں: ان لوگوں کو نہیں ملے گا آیوشمان یوجنا کا فائدہ، تفصیلات چیک کریں

مریضوں نے لی راحت کی سانس، نجی اسپتالوں نے آیوشمان بھارت کے تحت دوبارہ مفت طبی خدمات شروع کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.