ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں ٹررسٹ سپاٹ اب ٹورزم سپاٹ تبدیل، راجناتھ سنگھ - rajnath singh

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر فقیر محمد خان گرِیز سے کامیابی حاصل کرتے ہیں تو مسائل بشمول بانڈی پورہ گریز ٹنل کا معاملہ حل ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں بے روزگاری کو بھی دور کیا جائے گا۔

راجناتھ سنگھ کا کشمیر میں سیاحت کی بحالی کا دعویٰ کہا، دہشت گردی کےعلاقے اب سیاحتی علاقوں میں تبدیل ہوگئے ہیں
راجناتھ سنگھ کا کشمیر میں سیاحت کی بحالی کا دعویٰ کہا، دہشت گردی کےعلاقے اب سیاحتی علاقوں میں تبدیل ہوگئے ہیں (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 30, 2024, 10:40 AM IST

بانڈی پورہ: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج بانڈی پورہ ضلع کی گریز وادی میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد کشمیر کے دہشت گردی سے متاثرہ مقامات اب سیاحتی مقامات میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں وادی میں امن قائم ہوا ہے، جس سے سیاحت کو فروغ ملا ہے۔

کشمیر میں ٹررسٹ سپاٹ اب ٹورزم سپاٹ تبدیل: راجناتھ سنگھ (ETV BHARAT)

راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ اگر فقیر محمد خان گریز سے کامیابی حاصل کرتے ہیں مسائل، بشمول بانڈی پورہ گریز سرنگ یا ٹنل کا معاملہ حل ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں بے روزگاری کو بھی دور کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل کے حل کے لئے پوری کوشش کرے گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کشمیر کی ترقی کے لئے یہ وقت اہم ہے اور انہوں نے عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ نئی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے متعزم ہے اور سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہوتے تو ہم آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف پیکج دیتے: راج ناتھ سنگھ

راجناتھ سنگھ کے اس بیان نے عوام میں اُمید پیدا کی ہے کہ مستقبل میں کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.