ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سکریٹریٹ نبنو میں نامہ نگاروں سے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں سیاسی تصادم اور سیاسی انتقام کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ انتخابات سے پہلے اور اس کے بعد ملک کے کس ریاست میں سیاسی کشیدگی نہیں پائی جاتی ہے۔ تھوڑی بہت تو ہر جگہ حجت و تکرار یوتی ہے اس کا مطلب یہ تھوڑی ہے کہ اسے مسئلہ بنا دیا جائے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کی وجہ سے مغربی بنگال کو بدنام کرنے کے لئے سیاسی جھڑپوں کا ذکر کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے کسی بھی ضلع میں واقعی سیاسی جھڑپ ہوئی ہے تو اس کے بارے میں بتائیے، اس پر ضرور کارروائی کی جائے گی۔ لیکن ایسا کہیں نہیں ہوا ہے بے بنیاد باتیں کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ سب بی جے پی کے چند رہنماؤں کے کہنے پر بےبنیاد سیاسی جھڑپوں کا ذکر کیا جاتا ہے جس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہوتی ہے۔
انہوں نے گورنر جگدیپ دھنکر کے دہلی دورے پر کہا کہ ریاست کے وہ آئینی سربراہ ہیں، کہیں بھی جا سکتے ہیں.
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے مطابق بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سیاسی انتقام کے تحت بنگال کے ساتھ امتیازی سلوک کرتی ہے۔ یس نامی طوفان کے گزر جانے کے تین ہفتہ بعد مغربی بنگال کو معاوضے کی رقم ابھی تک نہیں ملی ہے۔
مغربی بنگال میں سیاسی تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں: ممتا بنرجی - مغربی بنگال میں سیاسی تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں سیاسی جھڑپوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ بنگال کو بدنام کرنے کے لئے یہ سب باتیں کہی جاتی ہے۔