مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے کھڑگپور علاقے میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے یکے بعد دیگرے کئی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ریاست میں بہت جلد ایک بڑی کمپنیاں سرمایہ کاری کے لئے آر ہی ہے۔وہ کمپنی کوئی اور نہیں بلکہ ٹاٹا ہے۔CM Mamata Banerjee Says TATA Invesrment In Bengal Will Create Jobs
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ ٹاٹاکی بنگال کی سرزمین پرسرمایہ کاری سے بنگال کے لوگوں کوبڑا فائدہ ہونے والا ہے۔اس کمپنی کی آمد سے ریاست میں روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے۔اس سے عام لوگوں کی مالی حالت میں نمایاں بہتری آسکتی ہے۔ جو لوگ کمپنی سے منسلک ہوں گے انہیں تو فائدہ ہوگا ہی اس کے ساتھ ساتھ چھوٹے پیمانے پر کاروبار والوں کی قسمت بدل سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ مغربی بنگال کے لوگوں کو خود کفیل ہونے کی ضرورت ہے۔ وہ چھوٹے چھوٹے کاروبار کرسکتے ہیں جسے آلو چاپ،بیگنی،چنا اور کھانے پینے کے دوسرے سامان بیچ سکتے ہیں ۔ اس سے انہیں موٹی رقم خرچ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے اور آمدنی میں آسانی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Indian Muslims Faceing Discrimination مسلمان اور دلت شعبہ روزگار میں امتیازی سلوک کے شکار
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتابنرجی اس وقع پر بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ جس کے پاس ترقیاتی منصوبے نہیں ہوتے ہیں وہ زیادہ باتیں کرتے ہیں۔ایسا ہی حال بی جے پی کا ہے۔ملک کی معیشت تباہ ہوگئی لیکن وہ ترقی کے دعوی کرتی ہے ۔اس سے بھدا مذاق اور کیا ہوسکتا ہے۔ CM Mamata Banerjee On Invesrment In Bengal