کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں محکمہ صحت کے بنیادی ڈھانچہ کا جائزہ لیا۔ محکمہ صحت ریاست میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔CM Mamata Banerjee Says Doctors And Nurses Will Appoint In All Govt Hospitals Soon
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ عام لوگوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کیلئے کئی پروجیکٹ شروع کئے ہیں، ہمیں لوگوں نے تجویز دی ہے کہ ریاستی حکومت لوگوں کی طبی سہولیات پر لاکھوں روپے خرچ کرتی ہے لیکن اس کا اندازہ انہیں نہیں ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ایسا نظام متعارف کروایا جائے جس سے مریضوں کے رشتہ داروں کو علاج پر خرچ ہونے والی رقم کا علم ہوجائے۔ یہ تجویز اچھی آئی، ہم نے تجویز قبول کرلی۔ اس کے بعد ممتا بنرجی نے حکم دیا کہ جب کسی مریض کو داخل کیا جاتا ہے تو اس کے علاج کے لئے کتنے پیسے خرچ ہوئے، حکومت کی طرف سے کتنی رقم دی گئی، یہ جانکاری مریض کو دی جائے۔ ہر ہسپتال کو اس اصول کو نافذ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی اموات کی شرح 33 سے کم ہو کر 19 فیصد رہ گئی۔ 2 سے 3 سال کے درمیان آشا کارکنوں کی تعداد 74 ہزار تک بڑھ جائے گی جو کہ ہمارا منصوبہ ہے۔ صحت کے شعبے میں کام ہو رہا ہے۔ میں تمام آسامیوں کو جلد پر کرنا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee اترپردیش کی طرح کلکتہ کے گنگا گھاٹ پر آرتی کا اہتمام کیا جائے
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ڈینگو کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ڈینگی ٹیسٹ کی رپورٹ 4 سے 5 گھنٹے میں یقینی بنائی جائے، کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ رپورٹ جلد آ جائے تو علاج جلد ہو سکتا ہے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ کئی بار ڈینگو کے بارے میں اپنی تشویشات کا اظہار کرچکی ہیں۔ بنگال میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ موت بھی تشویش ناک اضافہ ہواہے۔ ضلع میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع میں سب سے زیادہ متاثرہ شہر بردوان میں ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ث نے اسپتال کے بنیادی ڈھانچے جیسے کئی مسائل پر توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ہر ایک اسپتال میں تما م طبی خدمات کی سہولیات کا انتظام کیا جائے۔CM Mamata Banerjee Says Doctors And Nurses Will Appoint In All Govt Hospitals Soon