ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی - سیاسی حلقوں میں افوائیوں کا بازار گرم

راج بھون میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکر کی ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 10:13 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کرنے کے لئے اچانک راج بھون پہنچ گئیں۔

جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر کے پیلان میں پارٹی کارکنان کو خطاب کرنے کے بعد دیر شام وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اچانک گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کرنے کے لئے راج بھون پہنچ گئیں۔

وزیراعلیٰ ممتا اور گورنر کے درمیان ایک گھنٹے تک بات چیت ہوئی حالانکہ دونوں اعلیٰ رہنماوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی، اس کا ابھی تک انکشاف نہیں ہو سکا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرشدآباد کے نمتیتا اسٹیشن پر ہوئے دھماکے میں ریاستی وزیر ذاکر حسین کے زخمی ہونے کے واقعہ پر گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو راج بھون طلب کیا۔

گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کے بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی میڈیا سے بات چیت کئے بغیر راج بھون سے روانہ ہو گئیں۔

دوسری طرف گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد ٹویٹر پر تصویر شئیر کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مرشدآباد کے نمتیتا اسٹیشن پر کولکاتا آنے کے لئے ٹرین پکڑنے گئے وزیر ذاکر حسین بم دھماکے میں شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے اس واقعہ کے بعد ریاستی حکومت کو ایس آئی ٹی تشکیل دینے کی یدایت دیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی جانچ کا حکم دیا ہے۔

یہ بھین پڑھیں: گورنر کا ریاستی حکومت پر تنقید

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.