ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی مرکزی حکومت پر تنقید

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستوں کو کوٹے کا ویکسین نہیں دے پا رہی ہے تو 2021 تک پورے ملک کے عوام کو کیسے دے پائےگی۔ یہ کیسے ممکن ہے؟

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی مرکزی حکومت پر تنقید
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی مرکزی حکومت پر تنقید
author img

By

Published : Jun 2, 2021, 8:43 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر ویکسین کی تقسیم کو لے کر جم کر تنقید کی۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ سوچنے والی بات ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت جب ضرورت مند ریاستوں کو اس کے کوٹے کا کورونا ویکسین دے نہیں پائی ہے۔ اس کے باوجود وہ ملک کے عوام سے وعدہ کرتی ہے کہ 2021 تک پورے ملک کو ویکسین دےگی۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستوں کو کوٹے کا ویکسین نہیں دے پارہی ہے تو 2021 تک پورے ملک کی عوام کو کیسے دے پائےگی۔ یہ کیسے ممکن ہے؟

انہوں نے کہا کہ اگلے آٹھ مہینوں میں ملک میں رہنے والے تمام لوگوں کو کورونا ویکسین دینے کا اعلان سیاسی ہے۔ اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ بنگال کی بات بہت دور ہے۔ کورونا سے بری طرح متاثر دہلی اور مہاراشٹر کو ان کے کوٹے کا کورونا ویکسین نہیں دیا گیا ہے۔ دو ریاستیں مہاراشٹر اور دہلی کورونا ویکسین کے لئے مرکزی حکومت سے اپیل کرتی رہتی ہیں، ان کی ایک نہیں سنی جاتی ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو کورونا ویکسین کو لے کر اپنی پالیسی کو واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کے لوگوں کو بھی پتہ چلنا چاہیے کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورا ملک اس وقت کورونا وائرس سے نجات پانے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ اس وقت لوگوں کو باتیں اور وعدے نہیں کورونا ویکسین چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.