ETV Bharat / state

Fight Between TMC Councillors: ترنمول کے دو کاونسلرز کے درمیان بورڈ میٹنگ میں ہاتھا پائی - ٹی ایم سی کانسلر کے درمیان ہاتھا پائی

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں واقع بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی میں آج بورڈ میٹنگ کے دوران ترنمول کانگریس کے دونوں کاؤنسلرز حجت و تکرار کرتے ہوئے ہاتھا پائی پر اتر آئے۔ ہاتھا پائی کی وجہ سے بورڈ میٹنگ میں افراتفری مچ گئی۔ Fight Between TMC Councillors

clashes between two tmc councillors in north 24 parganas
ترنمول کانگریس کے دو کاونسلرز بورڈ میٹنگ میں ہاتھا پائی پر اتر آئے
author img

By

Published : Jul 1, 2022, 3:28 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں واقع بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی میں آج بورڈ میٹنگ Bhatpara Municipality Board Meeting کے دوران ترنمول کانگریس کے دو کاونسلرز بات چیت کرتے ہوئے اچانک ہاتھا پائی پر اتر آئے Fight Between TMC Councillors۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے دو کاونسلرز کے درمیان مار پیٹ کی وجہ سے بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کمپلیکس میں اس سے افراتفری مچ گئی اور پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔'

ذرائع کے مطابق بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کمپلیکس میں بورڈ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا، شروعات تو بڑی گرمجوشی کے ساتھ ہوئی، لیکن جیسے جیسے میٹنگ آگے بڑھی ویسے ویسے بورڈ میں گرماہٹ آنے لگی۔ بورڈ میٹنگ کے دوران وارڈ نمبر 10 کے کاونسلر ستین رائے اور وارڈ نمبر 11 کے کاونسلر ترون شاؤ کسی موضوع پر بحث کرتے ہوئے آپس میں بھیڑ گئے۔ دونوں ایک دوسرے کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھے۔

بورڈ روم میں موجود چئیرمین اور دیگر کاونسلرز نے مداخلت کرنے کے بجائے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔' دوسری طرف بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کی چئیرپرسن ریا رائے نے کاونسلرز کے درمیان ہاتھا پائی کی بات کو یکطرفہ طور پر انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہاتھاپائی نہیں حجت و تکرار ہوئی جو بورڈ میٹنگ میں عام بات ہے۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.