ETV Bharat / state

مغربی بنگال: ٹی ایم سی اور بی جے پی کارکنوں کے مابین جھڑپ

author img

By

Published : Jan 13, 2021, 2:02 PM IST

دارالحکومت کولکاتا کے ٹینگڑا تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے مابین جھڑپ ہوئی۔ جس میں متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

مغربی بنگال: ٹی ایم سی اور بی جے پی کارکنوں کے مابین جھڑپ
مغربی بنگال: ٹی ایم سی اور بی جے پی کارکنوں کے مابین جھڑپ

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اور بی جے پی کے حامیوں کے مابین جھڑپ کا دائرہ ریاست کے تمام اضلاع تک پھیل چکا ہےگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست کے تین اضلاع میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپیں ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع ٹینگڑا تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔

اس معاملے میں دونوں جانب سے درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حالات پوری طرح سے قابو میں ہے۔کشیدگی کے مدنظر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

جھڑپ کے بعد دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر علاقے میں غنڈہ گردی کرنے کا الزام لگایا۔اس کے علاوہ شمالی دیناج پور ضلع کے ڈالکھولہ تھانہ کے تحت حسین بور میں شرپسندوں نے سی پی آئی ایم کے رہنما کو گولی مار کر قتل کر دیا۔مشرقی مدنی پور کے نندی گرام میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کی اطلاع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.