مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے مختلف علاقوں میں اسمبلی انتخابات-2021 کے نتائج کے بعد سے سیاسی تصادم کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ مشرقی مدنی پور ضلع کے داتون علاقے میں گذشتہ تین مہینوں سے جاری سیاسی تشدد میں اب تک متعدد افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ درجنوں لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔
مشرقی مدنی پور ضلع کے داتون علاقے میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ سیاسی کشیدگی کے بعد پولیس اور آر ایف اے کے جوانوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس تصادم میں دونوں سیساسی حامیوں کی جانب سے لاٹھیوں اور لوہے کے ہتھیار سے حملہ کیا گیا جس کی زد میں آکر چھ آفراد زخمی ہوگئے۔ ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی۔ اس کے بعد آر اے ایف کے جوانوں کی مدد لی گئی۔
مزید پڑھیں: قربانی کے جانوروں کا بازار مندی کا شکار
پولیس اور آر اے ایف کے جوانوں کی گھنٹوں کی مشقت کے بعد حالات پر قابو پایا گیا۔ زخمیوں کو ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ایک شخص کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں 18 لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما گورو داس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تمام لوگ ترنمول کانگریس کے حامی ہیں۔ بی جے پی کے حامیوں نے لاٹھی اور راڈ سے حملہ کردیا۔ وہیں، بی جے پی کے رہنما نے ترنمول کانگریس کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔