ETV Bharat / state

سابق میئر اور ڈپٹی میئر کے حامیوں کے درمیان تصادم - ڈپٹی میئر تاپس چٹو پادھیائے

بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر اور ڈپٹی میئر کے کارکنان کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور آراے ایف علاقے میں تعینات ہیں

سابق میئر اور ڈپٹی میئر کے حامیوں کے درمیان تصادم
author img

By

Published : Aug 6, 2019, 10:16 PM IST

مغربی بنگال کے کولکاتا سے متصل بدھان میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر اور ترنمول کانگریس کے باغی رہنما سبیاچی دتہ اور موجودہ ڈپٹی میئر تاپس چٹو پادھیائے کے حامیوں کے درمیان خون ریز تصاد م میں کئی افرازخمی ہوگئے ہیں۔جس میں کئی پولس اہلکار بھی شامل ہیں۔

سابق میئر سبیاچی دتہ کاکہنا ہے کہ ان کے کارکنان پر حملہ کرنے والے ترنمول کانگریس کے حامی ہیں۔ انہوں نے پرُامن ماحول کوخراب کرنے کے لیے علاقے میں فا ئرنگ اور بم بازی کی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ترنمول کانگریس کے ہاتھوں سے سب کچھ نکل چکا ہے۔ اس لیے ترنمول کانگریس کے کارکنان نے علاقے میں دبدبہ قائم رکھنے کےلیے غنڈہ گردی کررہے ہیں۔

مقامی لوگوں نے الزام عاید کیا ہے کہ دونوں گروپ کی جانب سے ایک دوسرے پر بم پھینکے گئے ہیں۔

لوگوں نے بتایا کہ کٹ منی کو لے کر دونوں گروپ ایک دوسرے پر الزام عاید کیا ہے۔چنار پاک کے قریب گھیراؤ کیا گیا۔

ڈپٹی میئر کے حامیوں نے الزام عاید کیا ہے کہ سابق میئر سبیاچی دتہ کے حامیوں نے منصوبے بند طریقے سے حملہ کیا ہے۔اس علاقے میں بڑی تعداد میں پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.