ETV Bharat / state

Maa Canteen in Kolkata ممتا بنرجی کا پسندیدہ منصوبہ ماں کینٹین عدم توجہی کا شکار - ماں کینٹین عدم توجہی کا شکار

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے پسندیدہ منصوبوں میں سے ایک 'ماں کینٹین' ابھی تک کولکاتا کے کئی حصوں میں نہیں کھلی ہے جو کینٹین کھولی گئی ہیں ان میں سے کئی کینٹین مبینہ طور پر نگرانی کی کمی کی وجہ سے بے ترتیبی سے چل رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا پسندیدہ منصوبہ ماں کینٹین عدم توجہی کا شکار

author img

By

Published : Dec 9, 2022, 12:59 PM IST

کولکاتا: کورونا کے دور میں مغربی بنگال حکومت نے غریبوں کو صرف 5 روپے میں کھانا کھلانے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ یہ سفر 'ماں کینٹین' سے شروع ہوا تھا۔ تھوڑے ہی وقت میں یہ منصوبہ کافی مقبول ہوگیا۔ حالانکہ یہ کینٹین شہر کے ہر وارڈ میں کھولی جانی تھی لیکن اب بھی کئی وارڈوں میں ماں کینٹین نہیں ہے۔ City Based Maa Canteen نتیجتاً لوگوں کو اس سروس سے محروم ہونا پڑتا ہے۔ الزام ہے کہ کئی جگہوں پر کینٹین ہونے کے باوجود باقاعدگی سے نہیں چل رہی ہیں۔

غور طلب ہے کہ تمل ناڈو کی سابق وزیراعلی آنجہانی جے للیتا کی قیادت والی حکومت نے غریب لوگوں کو مٹھی بھر پیسے میں بھر پیٹ کھانا کھلانے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ انہوں نے اس کینٹین کا نام اماں رکھا تھا ارو ان کا یہ منصوبہ کافی مقبول ہوا تھا۔ اس کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے لوگوں کو صرف 5 روپے میں پیٹ بھر کا کھانا دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس پروجیکٹ کا نام 'ماں کینٹین' رکھا۔ جب ریاست کے عوام کو کورونا کی وجہ سے شدید مالی بحران کا سامنا ہے، اس وقت صرف 5 روپے میں چاول، دال، سبزی، انڈے سمیت پیٹ بھر کھانا مل رہا تھا۔ چند ہی دنوں میں ماں کینٹین لوگوں کے دل و دماغ میں رچ بس گئی۔ اس کا نتیجہ کولکاتا میونسپل انتخابات میں نمایاں کامیابی ملی جہاں حکمران جماعت نے اپوزیشن کو شکست دے کر بورڈ پر قبضہ کر لیا۔

اس وقت کولکاتا میں 123 مقامات پر ماں کینٹین کھولی گئی تھی۔ بعد میں اس میں مزید اضافہ کیا گیا۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ کے اس ڈریم پروجیکٹ پر اب تذبذب کے بادل چھائے ہوئی ہیں۔ کولکاتا کے 144 وارڈوں میں سے ہر وارڈ میں ماں کینٹین بنائی جانی تھی، لیکن یہ ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا ہے۔ جس کی وجہ سے ان تمام وارڈز میں غریب طبقے کے لوگ اس سروس سے محروم ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی مقامات پر یہ شکایات سامنے آئی ہیں کہ جہاں کینٹین ہے وہاں وہ ترتیب سے نہیں چل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Duare Sarkar Programme مغربی بنگال میں دوارے سرکار کیمپ کی تاریخ میں توسیع

اس تناظر میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سوشل سیکٹر ڈپارٹمنٹ کی میتھالی بنرجی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا یہ پروجیکٹ اب تک کولکاتا میں 131 مقامات پر چل رہا ہے۔ ان میں سے 6 اسپتال ہیں۔ کچھ وارڈز ابھی باقی ہیں ان تمام وارڈز میں ہم کینٹین کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں بورو کے چیئرمین سے شروع ہو کر متعلقہ وارڈز کے کونسلروں کو اس بارے میں بات کرنے کے لئے بلایا جائے گا ۔City Based Maa Canteen Hasnt Started At Many Places In Kolkata,Irregular At Few Others

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.