کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع بنکشال کورٹ میں انڈین میوزیم میں فائرنگ معاملے میں ملوث سی آئی ایس ایف کے جوان کو پیش کیا گیا۔ بنکشال کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے سی آئی ایس ایف جوان کو 21 اگست تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب کولکاتا پولیس نے بتایا کہ فائرنگ معاملے میں ملوث سی آئی ایس ایف کے جوان نے پوچھ گچھ کے دوران کئی اہم باتوں کا انکشاف کیا۔ اس کا ہدف کوئی اور تھا لیکن غلطی سے کسی اور پر فائرنگ کر دی۔
پولیس نے مزید کہا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ ضرورت پڑنے پر مزید پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔ تفتیش کے دوران سی آئی ایس ایف جوان جذباتی ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کولکاتا کے پارک اسٹریٹ میں واقع انڈین میوزیم کے قریب ایک سی آئی ایس ایف جوان کی فائرنگ میں ایک اہلکار کی موت ہو گئی تھی جب کہ دیگر دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ جائے وقوع کے بالکل پاس ہی ایم ایل اے ہاسٹل ہے۔ اس کے گیٹ بند کر دیا گیا تھا اور پورے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Kolkata Shootout: کولکاتا کے انڈین میوزیم میں فائرنگ، دو لوگ زخمی