ETV Bharat / state

Cinema Hall Roof Collapses پٹھان فلم کی نمائش کے دوران سینما ہال کی چھت گرنے سے پانچ زخمی

کاندی سب ڈویژن میں واقع سینما ہال میں فلم پٹھان کی نمائش کے دوران سینما ہال کی چھت اچانج منہدم ہونے کے سبب پا نچ افراد زخمی ہو گئے۔ سیمنا ہال کی چھت منہدم ہونے کے سبب افراتفری مچ گئی جس میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔Cinema Hall Roof Collapses While Screening Pathaan

پٹھان فلم کی نمائش کے دوران سینما ہال کی چھت گرنے سے پانچ زخمی

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 7:49 PM IST

کاندی: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع کے سنیما ہالز میں پھٹان فلم کی نمائش جاری ہے۔ سرسوتی پوجا اور یوم جمہوریہ کے موقع پر چھٹی ہونے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد نے تھیٹروں کا رخ کیا۔ دارالحکومت کولکاتا اور اضلاع کے سینما ہالز میں پٹھان فلم ہاوس فل ہے۔ اسی درمیان مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے کاندی سب ڈویژن میں واقع سینما ہال میں فلم پٹھان کی نمائش کے دوران سینما ہال کی چھت اچانج منہدم ہونے کے سبب پا نچ افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو کنڈی سب ڈویژنل ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

چھایا پاتھا ہال میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان چل رہی تھی۔فلم کے دوران ہال کی چھت کا ایک حصہ کے دباؤ کی وجہ سے گر گیا۔اس سے افراتفری مچ گئی۔دمکل کے اہلکاروں اور مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ کاندی کے رکن اسمبلی اپوربا سرکار نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایسا واقعہ پیش آیا کیونکہ یہ ایک پرانی عمارت ہے۔ سنیما ہال پر میونسپلٹی نے قبضہ کرلیا۔ کاندی تھانے کی پولیس نے چھت گرنے کی اصل وجہ جاننے کے لئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Pathaan is House Full فلم پٹھان ریلیز کے پہلے ہی دن ایک ہفتہ کے لیے ہاؤس فل ہوگئی

کاندی میونسپلٹی نے سینما ہال کے مالک کے خلاف وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے۔انتظامیہ نے معاملے کی تفتیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.