ETV Bharat / state

سی آئی ڈی نے نمتیتا اسٹیشن دھماکے کی تفتیش شروع کی - اس دھماکے میں وزیر ذاکر حسین شدید طور پر زخمی

سی آئی ڈی کی ٹیم نے مرشدآباد کے نمتیتا اسٹیشن پر ہوئے دھماکے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس دھماکے میں ریاستی وزیر ذاکر حسین شدید طور پر زخمی ہو ئے تھے۔

سی آئی ڈی نے نمتیتا اسٹیشن دھماکے کی تفتیش شروع کر دی

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 5:15 PM IST

مغربی بنگال کی خفیہ ایجنسی سی آئی ڈی نے مرشد آباد کے نمتیتا اسٹیشن پر ہوئے دھماکے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

نمتیتا اسٹیشن
نمتیتا اسٹیشن

سی آئی ڈی ذرائع کے مطابق نمتیتا اسٹیشن اور اس کے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس دوران نمتیتا اسٹیشن پر آنے والے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے لیکن اب تک تفتیشی ٹیم کو اس معاملے میں کوئی ٹھوس ثبوت ہاتھ نہیں لگا ہے۔

دوسری طرف بھارتی ریلوے نے نمتیتا اسٹیشن پر ہوئے دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس کی اعلی سطح پر جانچ کی ہدایت دی ہے۔

جی آر پی ذرائع کے مطابق نمتیتا اسٹیشن پر بیٹھنے کی جگہ پر لاوارث بیگ میں بم رکھے ہوئے تھے۔ اس کی جانچ کی جا رہی ہے کہ بموں سے بھرا بیگ کیسے آیا اور اسے کس نے رکھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب ریاستی وزیر ذاکر حسین مرشدآباد سے کولکاتا آنے کے لئے جب نمتیتا اسٹیشن پہنچے تبھی بم دھماکہ ہو گیا۔

اس دھماکے میں وزیر ذاکر حسین شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ وزیر کو آج کولکاتا کے ایس ایس کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال کے وزیر محنت ذاکر حسین بم دھماکے میں شدید زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.