ETV Bharat / state

کولکاتا ہوائی اڈے سے 2 افراد انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار - بنگلہ دیش کی دو لڑکیوں کو بچایا

خفیہ ایجنسی سی آئی ڈی نے بنگلہ دیش کی دو لڑکیوں کو اسمگلروں کے چنگل سے بنگلورو منتقل ہونے سے قبل بچایا لیا۔ اس معاملے میں دو افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔

کولکتا ہوائی اڈے سے 2 افراد انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 10:35 AM IST

مغربی بنگال کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سی آئی ڈی نے خصوصی تلاشی مہم کے دوران انسانی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق ریاست کی خفیہ ایجنسی سی آئی ڈی نے بنگلہ دیش کی دو لڑکیوں کو اسمگلروں کے چنگل سے بنگلورو منتقل ہونے سے قبل بچایا لیا۔ اس معاملے میں دو افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔

سی آئی ڈی کی ٹیم نے نیتاجی سبھاش چندر بوس ایئرپورٹ تھانے کی پولیس اور سی آئی ایس ایف نے مشترکہ طور پر ایئر پورٹ پر چھاپہ ماری چلائی۔

سی آئی ڈی کی ٹیم نے ایئرپورٹ سے دو افراد کو گرفتار کرکے بنگلہ دیش کی دو لڑکیوں کو کولکاتا سے بنگلورو منتقل ہونے سے قبل اسمگلروں کے چنگل سے بچا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: رشوت لے کر کورونا ویکسن دینے کے الزام میں ہیلتھ آفیسر گرفتار

سی آئی ڈی ذرائع کے مطابق ریاستی جانچ ایجنسی کی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چند لوگ بنگلہ دیش کی لڑکیوں کو جنوبی ہند منتقل کرنے والے ہیں، اسی اطلاع کی بنیاد پر خصوصی کارروائی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار افراد سے تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ وہ بنگلہ دیش کی لڑکیوں کو نوکری دلانے کے بہانے بنگلورو لے جا رہے تھے۔

سی آئی ڈی کی ٹیم نے کہا کہ وہ یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان لڑکیوں کو بنگلہ دیش سے کولکاتا کیسے لایا گیا اور بنگلورو میں کن لوگوں کے حوالے کرنے کی کوشش میں تھے، تفتیش جاری ہے اور اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.