ETV Bharat / state

چورنگی اسمبلی حلقہ کے ووٹرز کا ممتا کی حکومت پر بھروسہ قائم

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 10:33 PM IST

آٹھویں مرحلے کی پولنگ کے دوران کولکاتا کے چورنگی اسمبلی حلقہ کے ووٹرز نے بنگال میں ایک بار پھر سے ممتا بنرجی کی واپسی کی بات کی ہے۔ وہیں خواتین ووٹرز کے مطابق ممتا بنرجی نے خواتین کے لئے بہت کام کیا ہے۔ خواتین ووٹرز ممتا کے ساتھ ہیں۔ ووٹرز پر ممتا بنرجی کی سواستو ساتھی کنیا شری، روپا شری کا مثبت اثر نظر آیا۔

چورنگی اسمبلی حلقہ کے ووٹرز کا ممتا کی حکومت بھروسہ قائم

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے آٹھویں مرحلے کے دوران ووٹرز صبح سے پولنگ بوتھ پر قطاروں میں بڑی تعداد میں نظر آئے۔ کولکاتا کی سات سیٹوں پر آج ووٹ ڈالے گئے۔ شمالی کولکاتا کا اہم اسمبلی حلقہ چورنگی میں بھی آج صبح سے ہی ووٹرز پولنگ بوتھوں پر پہنچے ہوئے تھے۔ بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ ووٹرس نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ان بوتھوں پر خواتین ووٹرز کی بھی ایک بڑی تعداد نظر آئی۔ چورنگی کے ووٹرز خصوصی طور پر خواتین پر ممتا بنرجی کی حکومت میں خواتین اور طالبات کے لئے لائے گئے مختلف سرکاری اسکیموں کا اچھا خاصا اثر نظر آیا۔

ایک ووٹر نے بتایا کہ وہ ممتا بنرجی کی واپسی صرف اس لئے چاہتی ہیں کہ سواستو ساتھی سے انہیں بہت فائدہ ہوا ہے۔ مفت میں علاج ہوا ہے۔

وہیں کچھ اور خواتین کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ بنگال کی موجودہ حکومت ہی واپس اقتدار میں آئے کیونکہ وہ نہیں چاہتی ہیں کہ باہر کے لوگ آئیں اور یہاں کے ماحول کو خراب کریں۔ بنگال میں خواتین ممتا بنرجی کی حکومت میں محفوظ محسوس کرتی ہیں۔

وہیں ایک اور خاتون ووٹر نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ریاست میں روزگار بڑھے جو حکومت آئے وہ ریاست کی ترقی کے لئے کام کرے ملک کے موجودہ صورت حال میں جہاں لوگ پریشان ہیں ان کی مدد کی جائے غریبی دور کرنے کے لئے کام کیا جائے۔

ایک ووٹر نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے گذشتہ دس سال سے اچھا کام کر رہی ہیں ۔ممتا بنرجی کی حکومت میں اچھا کام ہوا ہے۔ہم دیدی کو دوبارہ حکومت میں دیکھنا چاہیں گے جو بنگال کی ترقی کے لئے کام کریں نہ کہ مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.