وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے رکن پارلیمان مہوا مویترا کے متنازع بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ غلطی کو سدھارا جا سکتا ہے. غلطی سب سے ہوتی ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہنگامہ کھڑا کر دیا جائے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اپنی رکن پارلیمان مہوا مویترا جو متنازع بیان کے بعد تنقید کی زد میں ہیں کے دفاع میں کھل کر سامنے آ گئیں ہیں۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک میں چاروں طرف منفی باتیں ہو رہیں ہیں. مہوا مویترا بھی اسی کی زد میں آ گئی۔ ان کی غلطی اتنی بڑی نہیں جتنی کے دوسرے اس سے پہلے کر چکے ہیں۔ Mamata Banerjee on Mahua Moitra
انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمان مہوا مویترا میں اپنی غلطی سدھارنے کی بھر پور صلاحیت ہے اور وہ ایسا کرنے کے لئے بھی تیار ہے. غلطی سب سے ہوتی ہے اور ان سے بھی ہوئی ہے. اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بدلہ لینے کے لئے انتقامی کاروائی پر اتر آئے۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس نے مہوا مویترا کے متنازع بیان سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ ٹی ایم سی کے مطابق دیوی کالی پر دیئے گئے بیان مہوا مویترا کا نجی معاملہ ہے. اس سے پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔لیکن رکن پارلیمان مہوا مویترا اپنے بیان پر قائم ہیں. انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیان کو درست ثابت کرنے کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہیں. انہوں نے بی جے پی کے رہنماؤں کو مباحثے کے لئے کھلا چیلنج کیا ہے۔
واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا مویترا نے ہندوؤں کی دیوی کالی پر متنازع بیان دیا تھا جس کے خلاف بی جے پی کے حامیوں نے ریاست مغربی بنگال کے مختلف اضلاع کے تھانوں میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
Mamata Banerjee on Mahua Moitra: وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے رکن پارلیمان مہوا مویترا کا دفاع کیا - مہوا مویترا متنازع بیان کے بعد تنقید کی زد میں
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک میں چاروں طرف منفی باتیں ہورہی ہیں. مہوا مویترا بھی اسی کی زد میں آ گئی۔ ان کی غلطی اتنی بڑی نہیں جتنی کے دوسرے اس سے پہلے کر چکے ہیں۔ Mamata Banerjee on Mahua Moitra