کولکاتا:بھارتی فٹبال میں مہراج الدین ووڈو کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں۔جموں و کشمیر کے اس فٹبال کھلاڑی کا کولکاتا سے گہرا تعلق ہے ۔انہوں نے کولکاتا میدان میں اپنا عروج دیکھا۔اب وہ تاریخی کلب محمڈن اسپورٹنگ کے چیف کوچ کی حیثیت سے ایک بار پھر سٹی آف جوئے میں قدم رکھا ہے۔ مہراج الدین ووڈو کے چیف کوچ کا عہدہ سنبھالتے ہی محمڈن اسپورٹنگ کو پہلے میچ زبردست کامیابی ملی لیکن دوسرے میچ میں ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ان کی تربیت میں ٹیم کو دو میچوں میں ایک میں جیت ملی تو دوسرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
راجستھان یونائیٹیڈ ایف سی کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مہراج الدین ووڈو نے کہا کہ ان کی نگرانی میں محمڈن اسپورٹنگ کا یہ دوسرا میچ تھا۔بدقسمتی سے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن دل برداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔انشاء اللہ آگے جیتیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لیگ کے آخری مرحلے میں ٹیم کی تربیت دینے کی ذمہ داری ملی ہے ۔اس کے باوجود ان کی کوشش ہو گی کہ لیگ کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ کو تشفی بخش مقام حاصل ہو جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے لئے ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی طرف سے سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ہم ایک میچ میں کامیابی ملی ہے اور ایک ہار گئے ہیں لیکن آگے کی راہ کھلی ہوئی ہے ۔انشاء اللہ ہم ڈنجر زون سے باہر نکل جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:Md Sporting Sacked Coach مہراج الدین ووڈو کے کندھوں پر محمڈن اسپورٹنگ کی ذمہ داریاں
واضح رہے کہ محمڈن اسپورٹنگ کو اپنے آخری میچ میں راجستھان یونایئٹیڈ کے ہاتھوں ایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ٹیم اس وقت 20 میچوں میں 15پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہے ۔