مغربی بنگال میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جانب سے ریاستی سطح پر احتجاجی دھرنے اور دستخطی مہم کا اہتمام کیا گیا۔
ریاست کے تمام اضلاع میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے دھرنے پر بیٹھ کر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا۔
اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے کاکور گاچھی علاقے میں ترنمول کانگریس کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف دستخطی مہم کا اہتمام کیا گیا، جس میں کنال گھوش مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال کے وزیر مالیات امت مترا سبکدوش ہوں گے؟
اس موقع پر ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان کنال گھوش نے بی جے پی کے حامیوں سے سوال کرتے ہوئے پوچھا "جے شری رام" بولنے سے پٹرول اور ڈیزل سستہ ملے گا۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان کنال گھوش دستخطی مہم سے الگ ہٹ کر پاس کے ایک پٹرول پمپ پر گئے اور وہاں موجود ملازمین سے بات کرنے لگے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما نے پٹرول پمپ کے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر میں جے شری رام بولوں گا تو پٹرول اور ڈیزل سستا ملے گا۔ جے شری رام کہنے پر پٹرول اور ڈیزل سستا ملے گا تو میں روزانہ صبح، شام، دوپہر اور رات کو جے شری رام جے شری رام جے شری رام کہتا رہوں گا۔'
انہوں نے کہا کہ 'میں کہتا ہوں کہ سستا پٹرول اور ڈیزل لینے کے لئے ہر شخص کو جے شری رام کہنا چاہیے، کیونکہ بی جے پی اسی نعرے کی بنیاد پر اقتدار میں آئی ہے۔'