کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع سنتوش مترا اسکوائر میں منعقدہ درگا پوجا کا افتتاح وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا۔افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ مغربی بنگال میں ان دنوں تہوار کا موسم ہے۔وہ افتتاحی تقریب میں حصہ لینے کے مقصد سے ہی کولکاتا کا دورہ کیا۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ وہ یہاں سیاست کی بات کرنے کے لئے نہیں آئے ہیں۔ لیکن میرا کولکاتا آنے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مستقبل میں کولکاتا کا دورہ کرنے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت آوں گا اور سیاست کی بات بھی کروں گا۔امت شاہ کا کہنا تھا کہ جب وہ کولکاتا دوبارہ آئیں گے تو وہ مغربی بنگال میں تبدیلی کی بات کریں گے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں بی جے پی حامی موجود تھے -
یہ بھی پڑھیں:India will bid to host Olympics 2036 ہندوستان 2036 اولمپکس کی میزبانی کا دعویٰ کرے گا، مودی
دوسری طرف آج ہی برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈینو نے کولکاتا پہنچنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتابنرجی سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور رونالڈینو کے درمیان چند منٹوں تک خاص بات چیت ہوئی۔اس کے بعد رونالڈینو ریاستی وزیر سجیت باسو کی نگرانی میں سری بھومی درگاپوجا پنڈال کا افتتاح کیا۔
گھوش کے ساتھ ذاتی ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات پر قیاس آرائی شروع ہوگئی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ کے گورنر سے گریز کرنے کو لے کر سوال اٹھنے لگے ہیں ۔یہ بھی سوال پوچھے جارہے ہیں کہ امیت شاہ کلکتہ میں تھے اور گورنر ترنمول کانگریس کے لیڈر سے ملاقات کررہے تھے۔
گورنر نے کنال راج بھون کو وقت کیوں دیا؟ تقریباً 35 منٹ کی ملاقات کے بعد کنال نے کہا کہ یہ ملاقات ذاتی تھی۔ ماضی میں جب بھی گورنر ریاستی حکومت کے کام کی راہ میں رکاوٹ بنے ہیں، انہوں نے حکمراں پارٹی کے ترجمان کے طور پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آئندہ بھی کریں گے۔ لیکن پیر کو ان کی ذاتی ملاقات ذاتی تھی۔
گورنر کیرالہ کے رہنے والے ہیں۔ اونم کیرالہ کا مرکزی تہوار ہے۔ اونم کے دوران گورنر نے کنال کو مٹھائیاں اور تحائف بھیجے تھے۔ اسی کے مطابق بنگالی کنال نے گورنر کو خط لکھ کر اپنی ریاست کے اہم تہوار درگا پوجا پر تحائف دینے کیلئے وقت مانگا تھا۔ اس لیے گورنر نے کنال کو راج بھون بلایا۔ لیکن قیاس آرائی کچھ اور بھی کی جاری ہے۔ کنال گھوش کو گورنر نے ملاقات کیلئے اس وقت کا انتخاب کیوں کیا جب مرکزی وزیر داخلہ کلکتہ میں مقیم تھے۔ گورنر کے ایئرپورٹ نہیں جانے پر ریاستی بی جے پی میں بحث چل رہی ہے۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ گورنر اور مرکزی وزیر داخلہ نے ایک دوسرے سے بچنے کی کوشش کی ہے۔
اتوار کو ایکس ہینڈل (سابقہ ٹوئیٹر) پر کنال کی دو پوسٹس پر ریاستی سیاست میں دن بھر بحث ہوتی رہی۔رات 11.30بجے کے قریب پہلے پوسٹ میں کنال گھوش نے لکھاہے کہ ریاست کے ایک سرکردہ شخص کے خلاف عصمت دری اور تشدد کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ مقام دہلی ہے۔ شکایت کنندہ چنئی، کوچی، دہلی کا سفر کرتا ہے۔ ملزم کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔ اگلی پوسٹ میں کنال گھوش نے دوپہر کے آخر میں لکھا ہے کہ ایک اعلیٰ ریاستی اہلکار کے خلاف خط جس پر عصمت دری اور تشدد کا الزام لگایا گیا ہے، ایک ماہر خاتون، اوڈیشہ کی ایک نامور ڈانس آرٹسٹ ہے۔ ملیالم میں بھی ماہر۔ ملزم کے عہدے کو آئینی طور پر تحفظ حاصل ہے۔ اس لیے پولیس کی کارروائی میں قانونی رکاوٹ ہے۔ ابھی کے لیے اتنا ہی ہے۔
کنال نے یہ نہیں بتایا کہ وہ شخص کون ہے، اس کی شناخت کیا ہے، اسے کس طرح کا آئینی تحفظ حاصل ہے۔ لیکن اس کے بعد سے ریاست کی سیاست میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں چلنے لگی ہیں۔ نہ صرف حکمراں پارٹی بلکہ اہم اپوزیشن پارٹی بی جے پی نے بھی شدید بحث شروع کردی۔ اگلے دن شاہ کے دورے کے دوران کنال کی گورنر سے ملاقات کو بہت سے لوگ اہم قرار دے رہے ہیں۔ تاہم، کنال کہتے ہیںکہ میں نے خط لکھ کرتحفہ دینے کے لیے وقت مانگاتھا۔ انہوں نے مجھے وقت دیا۔ میں اس سے زیادہ نہیں کہہ سکتا۔ میری ان کے ساتھ بہت خوشگوار گفتگو ہوئی۔ کیا بات ہوئی، میں عوامی طور پر نہیں کہہ رہا ہوں
یو این آئی