ETV Bharat / state

CBI summons Abhishek Banerjee ابھیشیک بنرجی کو سی بی آئی کا نوٹس

سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کو پوچھ گچھ کے لئے نظام پیلس طلب کیا ہے۔ اس سے قبل کلکتہ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ سی بی آئی اور ای ڈی ترنمول کانگریس کے رہنما سے پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔

سی بی آئی کا بھیشیک بنرجی کو نوٹس
سی بی آئی کا بھیشیک بنرجی کو نوٹس
author img

By

Published : May 19, 2023, 4:44 PM IST

کولکاتا: سی بی آئی نے اساتذہ تقری گھوٹالے میں کنتل گھوش کے خط کی بنیاد پر پوچھ گچھ کرنے کے مقصد سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کو پوچھ گچھ کے لئے نظام پیلس طلب کیا ہے۔ اس سے قبل کلکتہ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ سی بی آئی اور ای ڈی ترنمول کانگریس کے رہنما سے کسی بھی قیمت پر پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔

  • I have received a summon from the CBI to appear before them tomorrow, on 20th May'23 for examination.

    Despite not being given even a day’s prior notice, I will still abide by the summon.

    I will give my full cooperation during the course of the investigation. (1/2) pic.twitter.com/lh7DJY6MQW

    — Abhishek Banerjee (@abhishekaitc) May 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس سلسلے میں ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ انہیں سی بی آئی کا سمن ملا ہے۔میں سی بی آئی کے سمن کا احترام کرتا ہوں اور کل نظام پیلس میں حاضر ہوں گا۔ انہوں نے کہاکہ سی بی آئی کے سامنے حاضر ہونے کے لئے مجھ ایک دن کا بھی وقت نہیں دیا گیا ہے۔تمام تر مصروفیت کے باوجود سی بی آئی کے سامنے حاضر ہوں گا کیونکہ مجھے یقین ہے کہ میں بے قصوروار ہوں۔جھوٹے الزام میں مجھے پھنسا نہیں سکتا ہے۔

غورطلب ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے ذریعہ ابھیشیک بنرجی سے جانچ ایجنسی کو پوچھ تاچھ کی اجازت دئیے جانے کے معاملے میں ان کے وکیل نے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کی جج امریتا سنہا کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکم نامے کی کاپی ملتے ہی سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔ بعد میں جب کنٹل کے دعوے اور خط سے متعلق معاملہ جسٹس گنگوپادھیائے کی بنچ میں آیا تو انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر ایک جیسے دو دعوے اتفاقی نہیں ہو سکتے۔ اس معاملے میں جانچ کا حکم دیتے ہوئے جج نے کہاکہ ابھیشیک بنرجی سے مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی اور سی بی آئی بھی پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Cal High Court Nod To Abhishek Interrogationn ابھیشیک بنرجی کو عدالت سے راحت نہیں ملی،25 لاکھ روپے کا جرمانہ

جسٹس امریتا سنہا نے جمعرات کو جسٹس گنگوپادھیائے کے اس حکم کو برقرار رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی-سی بی آئی تحقیقات کی خاطر ابھیشیک سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ابھیشیک اور کنتل دونوں پر عدالت کا وقت ضائع کرنے پر 25 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.