ETV Bharat / state

Anubrata Mondal Bail Rejected ترنمول كے رہنما انوبرتا منڈل كی ضمانت كی درخواست رد - سی بی آئی كی خصوصی عدالت

آسنسول میں واقع سی بی آئی كی خصوصی عدالت نے انوبرتا کی طرف سے داخل کی گئی ضمانت کی درخواست كو رد كردیا۔ مویشی اسمگلنگ معاملے میں گرفتارترنمول كانگریس كے ركن اسمبلی انوبرتا منڈل کو 24 اگست تک سی بی آئی کی تحویل میں ركھنے كا حكم دیا ہے۔ Anubrata Mondal Bail Plea Rejected

bail plea rejects
bail plea rejects
author img

By

Published : Aug 20, 2022, 4:46 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال كے بردوان ضلع میں واقع آسنسول میں سی بی آئی كی خصوصی عدالت میں ترنمول كانگریس كے رہنما انوبرتا منڈل كو پیش كیا گیا۔ ترنمول كانگریس كے رہنما انوبرتا منڈل كے وكیل نے صحت خراب ہونے كی بنیاد پر اپنے موكل كی ضمانت كی عرضی عدالت میں پیش كی، لیكن سی بی آئی كے وكیل نے اپنی دلیل میں كہاكہ وہ (انوبرتامنڈل )مكمل طور پر فٹ ہیں۔ اس بنیاد پر ان كی ضمانت كی عرضی رد كرنے كا مطالبہ كیا۔ cbi special court rejects anubrata mondal bail plea in asansol

اس سے قبل آسنسول عدالت میں ترنمول كانگریس كے رہنما انوبرتا منڈل كی پیشی كے دوران كانگریس كے حامیوں نے احتجاج كرتے ہوئے مغربی بنگال كی حكومت كے خلاف نعری بازی كی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ كر حالات كو قابو كیا۔ كانگریس كے حامیوں كو سڑک سے ہٹا كر گاڑیوں كی آمد و رفت دوبارہ بحال كرائی۔ Anubrata Mondal Bail Plea Rejected

واضح رہے كہ انوبرتامنڈل کو سی بی آئی نے گائے کی اسمگلنگ کیس میں تفتیش میں عدم تعاون کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بیربھوم ضلع ترنمول کے صدر انوبرتا منڈل کو گائے کی اسمگلنگ معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ کیس نمبر RC 0102020A0019، 21 ستمبر 2020 کو درج کیا گیا۔ یہ مقدمہ کلکتہ کے اینٹی کرپشن ونگ میں درج کیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے انوراتا کو گائے کی اسمگلنگ کیس میں 10 بار سمن کیا لیکن وہ صرف ایک بار پیش ہوئے۔ انوبرتا بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے حاضری سے گریز کرتے رہے۔ ترنمول كانگریس كے رہنما پر تحقیقات میں عدم تعاون كرنے كا الزام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.