ETV Bharat / state

'آر بی آئی،سیبی کے افسران کے خلاف جانچ کیوں نہیں' - افسران

شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی کیس  میں آئی پی ایس آفیسر راجیو کمار کی گرفتاری پر روک لگانے والی عرضی پر سماعت کے دوران راجیو کمار کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کررہی ہے، جانچ ایجنسی نے سیبی اور آر بی آئی کے کتنے افسران سے پوچھ تاچھ کی ہے۔

نیلسن منڈیلا، مہدی حسن کو خراج عقیدت
author img

By

Published : Jul 18, 2019, 2:17 PM IST

راجیو کمار کے وکیل نے کہا کہ جان بوجھ کر سی بی آئی ان کے موکل راجیو کمار کو نشانہ بنارہی ہے۔
راجیو کمار کی عرضی پر کلکتہ ہائی کورٹ یومیہ بنیاد پر سماعت کررہی ہیں۔سماعت کے پہلے دن راجیو کمار کے وکیل میلن نے جسٹس مدھومیتا مترا کی عدالت میں کہا کہ سیبی اور آر بی آئی کے کئی افسران نے غیر قانونی طریقے سے شاردا گروپ سے روپے لیے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مگر سی بی آئی نے ا ن میں سے کسی ایک بھی افسر کے خلاف کارروائی نہیں کی ہے۔جب کہ ہمارے موکل آئی پی آفیسر راجیو کمار کو صرف اس لیے پریشان کیا جارہے کہ وہ چوں کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ قائم جانچ کمیٹی کا حصہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ راجیو کمار صرف آئی پی ایس آفیسر نہیں ہیں وہ کلکتہ پولس کمشنر تھے،اس وقت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی آئی ڈی ہیں۔ریاست میں کل 121افسران ہیں صرفف راجیو کمار کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

راجیو کمار کی عرضی پر کل بھی سماعت ہوگی۔خیال رہے کہ سی بی آئی راجیو کمار کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کرنا چاہتی ہے۔سی بی آئی کا الزام ہے کہ ایس آئی ٹی کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے راجیو کمار نے کئی اہم فائلوں کو تلف کردیا ہے جس کی وجہ سے جانچ متاثر ہوئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.