ETV Bharat / state

سی بی آئی کے افسران ممبر اسمبلی ظفیق الاسلام کے گھر سے روانہ، نقد رقم اور زیورات برآمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2023, 2:52 PM IST

ترنمو ل کانگریس کے رکن اسمبلی ظفیق الاسلام کی رہائش گاہ پر 12گھنٹے تک چھاپہ مارنے کے بعد رات 9بجے کے قریب سی بی آئی کے افسران روانہ ہوگئے۔ ظفیق الاسلام کےگھر سے نکلتے وقت سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران کے ہاتھ میں دو بیگ تھے اور کچھ چیزیں لال کپڑے میں لپٹی ہوئی تھیں۔ CBI Raids In Bengal

سی بی آئی کے افسران ممبر اسمبلی ضفیق الاسلام کے گھر سے روانہ, نقد رقم اور زیورات برآمد

مرشدآباد: سی بی آئی نےٹی ایم سی کے رکن اسمبلی ضفیق الاسلام کے گھر کی تلاشی شروع کی۔ سی بی آئی ذرائع کے مطابق ممبر اسمبلی کے گھر سے برآمد کی گئی نقدی کا کچھ حصہ ضبط کیا گیا ہے۔ رکن اسمبلی کولکاتا میں اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے موجود تھے۔ جیسے ہی سی بی آئی اہلکار ظفیق کے گھر میں داخل ہوئی اور گھر کے پورے علاقے کو مرکزی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔

اس کے بعد دوپہر کے قریب رقم گننے کی مشین لائی گئی۔ بعد میں سی بی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ رکن اسمبلی کے گھر سے بڑی رقم برآمد کی گئی ہے۔ رکن اسمبلی کے بیڈ روم سے تقریباً 24 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ گھر کے دیگر کمروں سے کئی لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر رکن اسمبلی کے گھر سے 35 لاکھ روپے برآمد ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ تاہم سی بی آئی کی طرف سے اس سلسلے میں عوامی یا سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ سی بی آئی کے افسران نے کتنی رقم برآمد کی ہے۔ سی بی آئی نے ابھی تک اس بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔

نقدی کے علاوہ افسران کے پاس دو بیگ بھی تھے۔ سی بی آئی ذرائع کے مطابق اس میں بہت سارے دستاویزات تھے۔ اس میں بینک ریکارڈ، ظفیق اور اس کے خاندان کے افراد کے دستاویز شامل ہیں۔ ممبر اسمبلی کی بیوی وینا سرکار کے گھر کی تلاشی لینے پر کچھ سونے کے زیورات ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وینا نے افسران کو بتایا کہ یہ سونا کالج کی پرنسپل کے طور پر ملنے والی تنخواہ سے خریدا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رکن اسمبلی کے گھر سے بڑے پیمانے پر نقدی برآمد، سی بی آئی کے افسران مشین کے ذریعہ گننے میں مصروف

تاہم وہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی دستاویز نہیں دکھا سکی ہیں۔ سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں میں لال کپڑے میں لپٹی ہوئی چیز کوضبط شدہ زیورات سمجھا جاتا ہے۔ سی بی آئی ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ دو موبائل فون ضبط کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.