ETV Bharat / state

CBI Raids میونسپلٹی تقرری بدعنوانی معاملہ: پارتھا سارتھی کے گھر سمیت کئی مقامات پر چھاپے - راناگھاٹ نارتھ ویسٹ کے موجودہ

پیر کو سی بی آئی نے میونسپلٹی میں تقرری بدعنوانی معاملے میں رانا گھاٹ، مدھیم گرام، ڈائمنڈ ہاربر سمیت کئی مقامات پر تلاشی لی ۔ سی بی آئی کی ایک ٹیم شمال مشرق راناگھاٹ کےبی جے پی کے ممبر اسمبلی پارتھا سارتھی چٹوپادھیائے کے اسٹرینڈ روڈ والے گھر کی تلاشی لی۔

میونسپلٹی تقرری بدعنوانی معاملہ: پارتھا سارتھی کے گھر سمیت کئی مقامات پر چھاپے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 8:22 PM IST

کولکاتا:سی بی آئی ذرائع کے مطابق راناگھاٹ نارتھ ویسٹ کے موجودہ بی جے پی کے ممبر اسمبلی پارتھا سارتھی چٹوپادھیائے نے 2014 اور 2018 میں میونسپل کونسل میں کئی کارکنوں کی تقرری میں بدعنوانی کی ہے۔ سی بی آئی کے مطابق یہ تقرری ایان شیل کی کمپنی Abs Infozon کے ذریعہ سے کی گئی تھی۔ایا ن شیل اساتذہ تقرری معاملے میں اس وقت جیل میں ہیں ۔ ایان شیل کی ڈائری سے ہی اس سے متعلق معلومات سی بی آئی کے ہاتھ لگی تھی۔

پارتھا سارتھی چٹوپادھیائے رانا گھاٹ میونسپلٹی میں طویل عرصے تک چیئرمین رہے۔ پارتھا سارتھی ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر 2021 کے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی میں شامل ہوئے۔اسمبلی انتخابات کے دوران شمال مغربی راناگھاٹ حلقے سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے۔تلاشی کے دوران بی جے پی کے ممبر اسمبلی نے کہا کہ یہ عدالت کی نگرانی میں جانچ کی جارہی ہے۔پارتھا سارتھی نے کہا کہ میں سی بی آئی کے جانچ میں تعاون کررہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ایا شیل ان کے دفتر آئے تھے مگر ہم نے ان کے ساتھ کوئی لین دین نہیں کی تھی ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ رانا گھاٹ میونسپلٹی میں 2014-18 تک کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی تھی۔ اس وقت پہلے راؤنڈ میں 60 اور اگلے راؤنڈ میں 16 افراد کو تعینات کیا گیا تھا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ تقرری سات افراد کی کمیٹی کے ذریعے کی گئی تھی۔ پارتھا سارتھی نے دعویٰ کیا کہ اس کمیٹی میں ضلع کمشنر بھی شامل تھے۔

راناگھاٹ کے علاوہ سی بی آئی ڈائمنڈ ہاربر، الوبیریا، مدھیم گرام، بیر نگر سمیت کئی مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔اتوار کی طرح، سی بی آئی کی 10 ٹیمیں پیر کی صبح نظام پیلس سے نکلیں۔ صبح 10 بجے تک ان میں سے ایک راناگھاٹ میں اسٹینڈ روڈ پر پارتھا سارتھی چٹوپادھیائے کے گھر اور دفتر پہنچی۔سی بی آئی نے پارتھا سارتھی نے بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:TMC Slams BJP بی جے پی دفتر میں جاکر مرکزی وزیر سے ملاقات کرنے کی تجویز کو ترنمول نے مسترد کردیا

اتوار کو سی بی آئی نے پور بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں ریاستی وزیر فرہاد حکیم کے چیتلہ میں گھر، ممبر اسمبلی مدن مترا کے گھر اور بھوانی پور میں دفتر سمیت کل 12 مقامات کی تلاشی لی تھی۔آیان شیل کی کمپنی کے کئی دستاویزات میں راناگھاٹ میونسپلٹی، برہانگر میونسپلٹی، کچا پاڑہ میونسپلٹی، مدھیم گرام، حالی شہر سمیت مختلف مقامات پر بدعنوانی کے الزامات پائے گئے ہیں۔ ہائی کورٹ کے حکم پر سی بی آئی اس کی جانچ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.