ETV Bharat / state

امت شاہ کے دورے کے ایک دن بعد ریاست کے مختلف مقامات پر سی بی آئی کی تلاشی مہم - سی بی آئی جن لوگوں کے گھروں پر چھاپہ

کولکاتا میں بی جے پی کی ریلی سے خطاب کرنے کے محض 20گھنٹے بعد ہی ایک بار پھر سی بی آئی کلکتہ ،مرشدآباد سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔CBI Raids In Bengal

امت شاہ کے دورے کے ایک دن بعد ریاست کے مختلف مقامات پر سی بی آئی کی تلاشی مہم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 8:45 PM IST

کولکاتا:سی بی آئی جن لوگوں کے گھروں پر چھاپہ مار رہی ہے ان کا تعلق براہ راست ترنمول کانگریس سے ہے یا پھر پارٹی کے لیڈروں کے قریبی ہیں ۔ترنمول کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ چوں کہ امیت شاہ کی ریلی کولکاتا میں ناکام ہوگئی ہے۔اس ناکامی کو لے کر ریاست میں خوب باتیں ہورہی ہیں ۔اس لئے اس ناکامی کو چھپانے کیلئے سی بی آئی کا ایک بار پھر استعمال کیا گیا ہے۔

سی بی آئی نے کولکاتا کے مختلف مقامات کے علاوہ مرشدآباد ضلع کے کئی مقامات پر جمعرات کی صبح سے چھاپے ماررہی ہے۔سی بی آئی نے جمعرات کی صبح مرشدآباد کے بارنیا کے کلی چوراستہ جنکشن پر کنتل گھوش کےقریبی جھنتو شیخ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ علاقے میں جھنٹو کے نام پر پرائیویٹ اسکول اور کالج ہیں۔ سی بی آئی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کنتل گھوش جو اساتذہ تقرری کے معاملے میں جیل میں بند ہیں سے رابطہ ہے۔ سی بی آئی نے مرشد آباد ضلع میں ڈومکل میونسپلٹی کے چیئرمین اور ممبر اسمبلی ضفیق الاسلام کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ بارنیا کے کولی اور ڈومکل میں سی بی آئی کی تلاش جاری ہے۔

سی بی آئی کے افسران نے ترنمول کے کوچ بہار2 بلاک میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ترنمول کانگریس کے بلاک صدر سجل سرکار کے گھر میں بھی تلاشی لی ہے۔ ممبر اسمبلی کے گھر کی تلاشی شروع کر دی گئی ہے۔ مرکزی فورسز نے ان کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ سی بی آئی نے پہلے بھی گائے کی اسمگلنگ کیس میں ضفیق الاسلام سے پوچھ گچھ کی تھی۔ ڈومکل کے علاوہ بارنیا میں بھی تلاشی جاری ہے۔ سی بی آئی نے وہاں جھنتو شیخ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک پرائیویٹ سکول کا ٹیچر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگال کے عوام سے تیسری مرتبہ بی جے پی کو اقتدار میں پہنچانے کی امت شاہ کی اپیل

امیت شاہ نے بدھ کو دھرمتلہ میں وکٹوریہ ہاؤس کے سامنے ایک عوامی میٹنگ کی۔ یہ وہی جگہ جہاں ہرسال 21جولائی کو ترنمول کانگریس شہید دیوس کے نام سے جلسہ کرتی ہیں ۔بی جے پی اس جگہ پر جلسے کرنے کی پہلے پولس نے اجازت نہیں دی تھی بعد میں عدالت کی ہدایت پر جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ۔بی جے پی کی اس ریلی کا موازنہ ترنمول کانگریس کے 21جولائی کی ریلی سے کیا جارہا تھا ۔تاہم دونوں کے جلسے میں افراد کی تعداد کے اعتبار سے کافی فرق تھا۔ بی جے پی کے کئی لیڈروں نے نجی طور پر اعتراف کیا ہے کہ بی جے پی کی میٹنگ ممتا کی سالانہ میٹنگ کے قریب بھی نہیںآسکی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.