ETV Bharat / state

بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کو سی آئی ڈی کی نوٹس - etv bharat urdu khabar

کو آپریٹیو بینک سے کروڑوں روپیے کے مبینہ لین دین معاملے میں بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ اور ان کے بھتیجے سوربھ سنگھ کو سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان کو سی بی آئی کی نوٹس

author img

By

Published : May 21, 2021, 11:11 AM IST

Updated : May 21, 2021, 2:34 PM IST

کولکاتا: ناردا رشوت خوری معاملے میں گرفتار ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں کی ضمانت خارج ہونے کے بعد پھر سے ضمانت منظور کی درخواست کو لے کر سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی درمیان ریاستی خفیہ ایجنسی سی آئی ڈی نے کروڑوں روپیے کے مبینہ لین دین کو لے کر بی جے پی کے رہنما ارجن سنگھ اور ان کے بھتیجے سورو سنگھ کو نوٹس ارسال کیا ہے۔

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سے بی جے پی کے رکن یارلیمان ارجن سنگھ کو کوآپریٹیو بینک سے کروڑوں روپیے کے مبینہ لین دین معاملے میں سی بی آئی کے سامنے 25 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ارجن سنگھ نے نئی ہٹی میں واقع کوآپریٹیو بینک سے اپنے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپیے ٹرانسفر کروایا تھا۔

سیاسی دباؤ کے سبب کروڑوں روپیے کی غیر قانونی لین دین کے بعد کوآپریٹیو بینک کی حالت خستہ ہوگئی اور بند ہونے کی دہلیز پر پہنچ گئی۔

اس معاملے میں سی بی آئی نے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ اور ان کے بھتیجے سے پوچھ گچھ کرنے کی کوشش کی لیکن ممکن نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کہ ارجن سنگھ ترنمول کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں وہ پہلے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی تھے اس کے بعد بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن میں دنیش ترویدی کو شکست دے کر رکن پارلیمان بنے ہیں۔

Last Updated : May 21, 2021, 2:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.