ETV Bharat / state

CBI Eye On Professors مغربی بنگال کے کالجوں کے اساتذہ پر سی بی آئی کی نظر

اسکول سروس کمیشن میں بدعنوانی کے بعد سی بی آئی نے کالجوں کے اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانیوں کا انکشاف کیا ہے۔ سی بی آئی کی ٹیم پورے معاملے کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔CBI Eye On Professors

مغربی بنگال کے کالجوں کے اساتذہ پر سی بی آئی کی نظر

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 6:39 PM IST

کولکاتا:سینٹرل بیورو آف انوستی گیشن یاسی بی آئی ذرائع کے مطابق مختلف کالجوں میں کام کرنے والے اساتذہ کے ایک گروپ کے ذریعہ نوکریوں کے لئے رقم ادا کرنے والوں کے ناموں کی فہرست پارتھو چٹرجی کے پاس سے برآمد ہوئی ہے۔ سی بی آئی کی ٹیم نے پورے معاملے کی تفتش شروع کردی ہے ۔

CBI Close Eye On Professors And Teachers Of Different Colleges In West Bengal

ہر ضلع میں کم از کم 2 ایسے اساتذہ سے متعلق انکشاف ہوا ہے جن کے تار پارتھو چٹرجی سے ملتے ہیں ۔اس معاملے میں کئی افراد سے سی بی آئی پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔

سابق ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں گرفتار ہیں اور وہ نیا سال جیل میں ہی گزاریں گے ۔ سی بی آئی عدالت نے سابق وزیر تعلیم کو 5 جنوری تک جیل میں بھیجنے کا حکم دیا۔

کلکتہ ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران پارتھوچٹرجی نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھ پر بھروسہ کیا وہ اب بھی مجھ پر بھروسہ کریں، سچ کی فتح ہوگی۔ ترنمول کی یوم تاسیس اور 'دوستوں اور ساتھیوں کو انگریزی نئے سال کی مبارکباد۔

اس دوران سی بی آئی سابق وزیر تعلیم کے ای میل آئی ڈی کی تلاش میں وکاس بھون پہنچ گئی ہے۔ 23 دسمبر کو بروز جمعہ مرکزی تفتیشی ایجنسی کی ایک ٹیم نے سالٹ لیک میں وزیر تعلیم کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:TMC Councillor Name in SSC List ایس ایس سی کی فہرست میں ٹی ایم سی کونسلر کا نام

ذرائع کے مطابق نہ صرف کمپیوٹر چیک کیا گیا بلکہ جانچ افسران نے سیکرٹریٹ کے 3 ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔ یہ جاننے کی کوشش کی جاہی ہے کہ سابق وزیر تعلیم کون سی ای میل آئی ڈی استعمال کرتے تھے؟ پاس ورڈ کیا تھا؟ سی بی آئی بکاس بھون سے 2017-2018 کے لیے گروپ ڈی کے عہدوں کی بھرتی سے متعلق دستاویزات بھی جمع کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جب تک اس معاملے میں ٹھوس معلومات حاصل نہیں ہوتی ہیں اس وقت تک کچھ بھی واضح طور پر نہیں کہا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.