کولکاتا: مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے جنگی پور عدالت نے سی بی آ ئی کی اپیل پر مویشی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار انعام الحق کے تین بھانجوں کے خلاف گرفتاری کا پروانہ جاری کیا ہے ۔گرفتاری کا پروانہ جاری ہونے کے بعد سی بی آئی کی ٹیم سرگرمی سے تلاش شروع کردی ہے۔Cattle Smuggling Case:Arrest Warrant Against Enamul Haque Three Nephew
سی بی آ ئی کے ذرائع کے مطابق انعام الحق کے تینوں بھانجوں جہانگیر شیخ،ظہیر الشیخ اور ہمایوں شیخ (پنٹو)کی گرفتاری کے لئے مغربی بنگال کے مختلف اضلاع مالدہ ، شمالی دیناج پور ، بیربھوم اور کولکاتا میں خصوصی چھاپہ ماری مہم شروع کردی ہے۔
سی بی آ ئی کے مطابق انعام الحق کے بھانجا جہانگیر شیخ عرف پنٹو ہی اپنے ماموں انعام الحق کے جانوروں کے کاروبار کی ذمہ داری سنبھال رکھا تھا۔سی بی آ ئی کو اس کی تلاش ہے ۔اس کے علاوہ دیگر بھانجے ہمایوں کیبر اور ظہرالشیخ کے پتھر کے کاروبار اور چاول کے کارخانوں کے کی تلاشی لی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Meet Typist Asif Sheikh ممبئی کی فٹ پاتھ پر چالیس برسوں سے ٹائپنگ کا کام کرنے والے آصف شیخ سے ملیے
دوسری طرف مغربی بنگال کی خفیہ جانچ ایجنسی سی آئی ڈی نے تہاڑ جیل میں قید مویشی اسمگلنگ کے مبینہ ماسٹر مائنڈ انعام الحق سے پوچھ گچھ کرنے کے لئے عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔ممکن سوموار کو سی آئی ڈی کی عرضی پر سماعت ہوسکتی ہے۔
Jangipur Court Issue Arrest Warrant Against Enamul Haque Three Nephew