ETV Bharat / state

ضمنی انتخابات :سی پی آئی ایم اور کانگریس نے مشترکہ امیدوار کا کیا اعلان - مشترکہ امیدوار

مغربی بنگال کے تین اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے سی پی آئی ایم اور کانگریس نے مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی پی آئی ایم ایک اور کانگریس دو سیٹوں پر امیدوار میدان میں اتارنے کا اعلان کیا۔

ضمنی انتخابات
author img

By

Published : Oct 31, 2019, 8:02 PM IST

مغربی بنگال کے تین اسمبلی سیٹوں پر آئندہ 25 نومبر کو ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں ۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ساتھ ساتھ سی پی آئی ایم اور کانگریس نے بی جے پی کو شکست دینے کے لیے کمرکس لی ہے ۔

ان تینوں سیٹوں پر سی پی آئی ایم اور کانگریس نے مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں آج سی پی آئی ایم کی جانب سے کریم پور اسمبلی حلقے سے غلام ربی کو امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

ضمنی انتخابات
ضمنی انتخابات

دوسری جانب کالیا گنج اور کھڑگپور سیٹوں پر کانگریس اپنے امیدوار اتارے گی لیکن ابھی تک کانگریس کی جانب سے امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بایاں محاذ کے ریاستی چیئرمین بمان بوس نے آج سی پی آئی ایم کے ریاستی دفتر علیم الدین اسٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کریم پور اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے حمایت یافتہ سی پی آئی ایم امیدوار غلام ربی کے نام کا اعلان کیا ۔

ضمنی انتخابات

انہوں نے کہاکہ غلام ربی پیشے سے وکیل ہیں اور سی پی آئی ایم کے سرگرم رہنماؤں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ان کی عام لوگوں میں اچھی گرفت ہے ۔ ان کی مقبولیت کی وجہ سے پارٹی کو فائدہ مل سکتا ہے۔

بمان بوس نے اس موقع پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیاں تقسیم کی سیاست پر عمل پیرا ہیں اور مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا کام کرتی ہیں۔ اسی لئے ان کی پارٹی کے رہنما ہمیشہ لوگوں کو تقسیم کرنے والے بیانات دیتے رہتے ہیں۔

ریاستی بائیں محاذ کے چئیرمین کاکہناہے کہ لوگوں نے مذہب کے نام پر ہونے والی سیاست کوکچلنے کامن بنا لیا ہے۔ لوگ بی جے پی کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔اسی وجہ سے بی جے پی کو ہریانہ اور مہاراشٹر میں توقعات کے مطابق کامیابی نہیں مل سکی ۔

Intro:مغربی بنگال کے تین اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے سی پی آئی ایم اور کانگریس نے مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے سی پی آئی ایم ایک اور کانگریس دو سیٹوں پر امیدوار میدان میں اتارےگی۔

Body:مغربی بنگال کے تین اسمبلی سیٹوں پر آئندہ 25 نومبر کو ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں ان تینوں سیٹوں پر سی پی آئی ایم اور کانگریس نے مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں آج سی پی آئی ایم کی جانب سے کریم پور اسمبلی سیٹ سے غلام ربی کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ کالیا گنج اور کھڑگپور سیٹوں پر کانگریس اپنے امیدوار اتارے گی لیکن ابھی تک کانگریس کی جانب سے امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔بایاں محاذ کے ریاستی چیئرمین بمان بعد نے آج سی پی آئی ایم کے ریاستی دفتر علیم الدین اسٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کریم پور اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے حمایت یافتہ سی پی آئی ایم امیدوار غلام ربی کے نام کا اعلان کیا ۔غلام ربی پیشے سے وکیل ہیں اور سی پی آئی ایم کے سرگرم رہنماؤں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ بمان بوس نے اس موقع پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیاں تقسیم کی سیاست پر عمل پیرا ہیں اور مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا کام کرتے ہیں اسی لئے ان کے پارٹی کے رہنما ہمیشہ لوگوں کو تقسیم کرنے والے بیانات دیتے رہتے ہیں۔

ویڈیوز ایم میل سے بھیجا ہے ۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.