ETV Bharat / state

کلکتہ یونیورسٹی کو ملک کی دوسری بہترین یونیورسٹی کا اعزاز - ممتا بنرجی

کلکتہ یونیورسٹی نے ملک کی بہترین یونیورسیٹیز میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ اکیڈمِک رینکنگ آف ورلڈ یونیورسٹی شنگھائی کی رینکنگ میں کلکتہ یونیورسٹی نے پورے ملک میں دوسرا مقام حاصل کیا۔

calcutta university
calcutta university
author img

By

Published : Aug 16, 2021, 7:46 PM IST

کلکتہ یونیورسٹی کا شمار ملک کی قدیم ترین یونیورسٹیز میں ہوتا ہے۔ ملک کی کئی عظیم شخصیات نے اس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ کلکتہ یونیورسٹی اپنے بلند تعلیمی معیار کی وجہ سے بھی مقبول ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شنگھائی کی تنظیم اکیڈمِک رینکنگ آف ورلڈ یونیورسٹی کی رینکنگ میں پورے ملک میں اسے دوسرا مقام ملا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس کامیابی پر کلکتہ یونیورسٹی کے اساتذہ،انتظامی عملہ اور طلبہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ممتا بنرجی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 'مجھے یہ بات شیئر کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ اکیڈمِک رینکنگ آف ورلڈ یونیورسٹی نے حکومت مغربی بنگال کو مطلع کیا کہ کلکتہ یونیورسٹی ملک کی صفحہ اول کی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ اس کارنامہ پر میں یونیورسٹی کے اساتذہ، انتظامی عملہ اور طلبہ کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔

کلکتہ یونیورسٹی کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق شنگھائی اکیڈمِک رینکنگ آف ورلڈ یونیورسٹی 2021 میں کلکتہ یونیورسٹی کو ملک کی صفحہ اول کی یونیورسٹیوں میں جگہ دی گئی ہے۔ اس رینکنگ میں کلکتہ یونیورسٹی ملک کے بہترین تعلیمی ادارے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.