مغربی بنگال کے کلکتہ یونیورسٹی کا شبعہ اردو ہمیشہ سے فعال رہا ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران کالج اور یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا۔
کلکتہ یونیورسٹی خو بھی کورونا وائرس کے سنگینی کے مد نظر لاک ڈاؤن کے دوران بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس درمیان امتحانات کو بھی ملتوی کرنا پڑا۔
لیکن اس درمیان یونیورسٹی کت بند ہونے کی وجہ سے تعلیمی سرگرمی پوری طرح بند نہ ہو اس کو دیکھتے ہوئے کلکتہ یونیورسٹی نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کے تمام شعبہ کے اساتذہ سے طلباء کے مفاد میں لائن کلاسس لینے کی اپیل کی تھی اور اس سلسلے تمام شعبوں کے صدور کو ای میل کے ذریعے ان لائن کلاسس کا سلسلہ شروع کرنے کی اپیل کی تھی تاکہ طلباء کا نوصان نہ ہو۔
کلکتہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے اساتذہ کی جانب سے طلباء کو آن لائن کلاسس کے زریعے ان کے نصاب کو مکمل کرنے کی کوشس جاری ہے۔
کلکتہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی جانب سے روزانہ چار گھنٹے کلاسس لئے جا رہے ہیں۔کلکتہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے پروفیسر ندیم احمد نے ای ٹی وی بھارت کو اس سلسلے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران یونیورسٹی بند ہے اور تعلیمی سلسلہ بھی رک گیا تھا۔
ایسے میں کلکتہ یونیورسٹی کے پرو وی سی نے یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے صدور سے طلباء کا نقصان اس کے مد نطر آن لائن کلاسس کا سلسلہ شروع کرنے کی اپیل کی تھی ۔جس پر عمل کرتے ہوئے کلکتہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی جانب سے آن لائن کلاسس کا سلسلہ جاری ہے۔
شعبہ اردو کے تمام اساتذہ صدر شعبہ پروفیسر زرینہ زرین، پروفیسر ندیم احمد اور امتیاز وحید کے علاوہ شعبہ کے گیسٹ ٹیچر بھی آن لائن کلاس لے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ روزانہ صبح دو گھنٹے اور شام کو دو گھنٹے کلاسس چلتے ہیں جن میں ایم اے سال اول اور سال دوئم کے کلاسس لئے جاتے ہیں۔ایم فل کے طلباء کو اسٹڈی میٹیریل فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نہایت ہی کامیابی فعال طریقے سے شعبہ اردو کا آن لائن کلاسس جاری ہیں۔طلباء بہت دلچسپی کے ساتھ اس میں شرکت کر رہے ہیں اور ہم مقررہ وقت پر نصاب مکمل کرلیں گے۔انہوں نے بتایا کہ روزانہ ہر سیشن میں 30 سے 35 طلباء کلاسس میں شرکت کر رہے ہیں یہ تجربہ نہایت ہی کامیاب رہا ہے۔