کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے طلباء اسٹوڈنٹ کونسل الیکشن کرانے پر بضد ہیں اور اپنے مطالبات منوانے کے لئے گزشتہ سات دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ طلبا کی بھوک ہڑتال کی وجہ مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آؤٹ ڈور پیشنٹ (او پی ڈی) خدمات پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ لوگوں نے اس پریشانی کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ Calcutta Medical College Students Hunger Strike Continue In Kolkata
بھوک ہڑتال پر بیٹھے طلباء میں سے چند کی حالت بگڑ گئی ہے ۔دوسری طرف کلکتہ میڈیکل کالج کے طلباء کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال انتظامیہ اسٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کرانے کے موڈ میں نہیں ہے۔ اسی وجہ سے پورے معاملے پر ٹال مٹول کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:Students Hunger Strike Continue میڈیکل کالج طلبا کا بھوک ہڑتال جاری
انہوں نے کہاکہ جب تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جاتا ہے اس وقت تک ہماری بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔ہم انتظامیہ کے خلاف احتجاجی جلسہ و جلوس کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ دوسری طرف کلکتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال انتظامیہ نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے طلباء سے بات چیت کرنے سے فی الحال انکار کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ طلبہ کی تحریک گزشتہ پیر کی رات سے شروع ہوئی تھی۔ منگل کو صورتحال سنگین ہوگئی۔ اس دن کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی جس کے بعد بحث شروع ہو گئی۔ فوٹیج کی بنیاد پر احتجاج کرنے والوں کے رویے پر سوال اٹھایا جا رہا ہے۔ مبینہ طور پر، اس کے بعد احتجاج کرنے والے طلباء نے سی سی ٹی وی کیمرے کو کالے کپڑے سے ڈھک دیا۔ Calcutta Medical College Students Hunger Strike Continue In Kolkata