ETV Bharat / state

Panchayat Poll کلکتہ ہائی کورٹ میں ادھیررنجن چودھری کی اپیل مسترد - فیصلہ دیتے ہوئے عدالت

رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ میں پنچایت انتخابات کی مدت میں توسیع کی عرضی کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس ٹی ایس شیوگنم اور جسٹس ہیرنموئے بھٹاچاریہ کی سربراہی میں ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے بدھ کو ادھیر کی عرضی کو خارج کر دیا۔ عدالت کے حکم پر ریاست بھر میں پنچایتی انتخابات ہفتہ کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے۔

کلکتہ ہائی کورٹ میں ادھیررنجن چودھری کی اپیل مسترد

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 11:01 AM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایات انتخابات کو ایک ہی مرحلے میں کرانے کا فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کو منظم انداز میں کرانے کے لیے کافی مرکزی فورسیس مل رہی ہے۔ اس صورتحال میں ووٹوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت نہیں۔ اس لیے ادھیر کی درخواست کی فی الحال کوئی اہمیت نہیں ہے۔

بہرام پور سے ممبر پارلیمنٹ اور کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے پیر کو ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کا مقدمہ دائر کیا، جس میں پنچایت انتخابات کو متعدد مرحلے میں کرانےدرخواست کی گئی۔ ہائی کورٹ میں ان کے وکیل نے کئی وجوہات بتائی ہیں کہ متعدد مرحلوں میں ووٹ ڈالنا کیوں ضروری ہے۔

اس سے قبل بھانگر سے ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی نے اسی دعوے پر کلکتہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی۔ آئی ایس ایف کے رہنما نوشاد نے دلیل دی کہ یا تو عدالت کے حکم کے مطابق پنچایتی انتخابات کے لیے کافی فورسیس لائی جائے یا پھر پنچایات انتخابات کو متعدد مرحلے میںکرائے جائیں ۔ریاست میں گزشتہ دس سالوں میں حلقوں، ووٹروں اور بوتھ کی تعداد میں اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے متعدد مرحلے میں ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا۔کچھ اسی طرح کی دلیل ادھیر رنجن چودھری نے بھی دی۔

ادھیر کے وکیل، مرتنجے چٹوپادھیائے نے ہائی کورٹ کو بتایاکہ پنچایت انتخابات کے سلسلے میں پہلے ہی 13 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ہر روز فسادات ہوتے ہیں۔ شوٹنگ چل رہی ہے۔ کافی مرکزی افواج نہیں ہیں۔ نتیجتاً فورسز گراس روٹ لیول تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔ اس لیے اگر ووٹنگ اس طاقت سے کرنی ہے تو پولنگ متعدد مرحلوں میں کرائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Bengal Panchayat Election بنگال میں پولنگ کے دوران مرکزی فورسز کی مزید 485 کمپنیاں تعینات ہوں گی

ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق کل 822 کمپنیوں نے پنچایت انتخابات کے لیے مرکزی وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی۔ مرکز نے پہلے مرحلے میں 337 کمپنیاں اور دوسرے مرحلے میں 485 کمپنیاں بھیج ہے۔شروع سے ہی اپوزیشن مرکزی فورسز کی موجودگی میں انتخابات کرانے کی مانگ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.