ETV Bharat / state

Suvendu Adhikari شبھندو ادھیکاری کے خلاف قتل معاملہ، عدالت نے تین سال بعد مقدمہ درج ہونے پر سوال کھڑا کیا - عدالت نے تین سال بعد مقدمہ درج ہونے پر سوال کھڑا

کلکتہ ہائی کورٹ نے شبھندوھیکاری کے سیکورٹی گارڈ کی پراسرار موت کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس جوئے سین گپتا نے ریاستی حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے سوال کیا کہ متوفی کی بیوہ نے واقعے کے اتنے سال بعد کیوں شکایت درج کرائی۔

شبھندو ادھیکاری کے خلاف قتل معاملہ:عدالت نے تین سال بعد مقدمہ درج ہونے پر سوال کھڑا کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 2:33 PM IST

کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس سین گپتا نے سوال کیا کہ اس واقعے کے تین سال بعد نیا مقدمہ کیوں دائر کیا جائے؟ اگر ایسا کیا گیا تو بہت سارے کیس عدالت میں آئیں گے۔ 13 اکتوبر، 2018 کو، شبھندو کے سیکورٹی گارڈ، شوبھبرتا چکرورتی، کانتی میں پولیس بیرک میں سر میں گولی لگنے کے بعد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اگلے دن ان کا انتقال ہوگیا۔ اس واقعے کے تقریباً تین سال بعد، جولائی 2021 میں، شوپرنا کی بیوی سپرنا نے کانتی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کراتے ہوئے اپنے شوہر کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اس کے بعد شبھندو نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور شکایت کی کہ سیاسی انتقام لینے کے لیے ان کے خلاف ایک کے بعد ایک جھوٹے مقدمے درج کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ یا تو اس کیس کو خارج کر دیا جائے یا پھر سی بی آئی کو تحقیقات کی ذمہ داری دی جائے۔

اس معاملے کی سماعت میں کلیان بنرجی نے بدھ کو ہائی کورٹ میں کہاکہ یہ صرف شکایت نہیں ہے۔ نوکری دینے کے نام پر پیسے لینے کے الزامات شبھندو کے قریبی دوستوں کے خلاف ہیں۔ راکھل بیرا اور چنچل نندی مالی فراڈ کیس میں ملوث ہیں۔

الزام ہے کہ انہوں نے شبھندو بنرجی کے نام پر رقم لی ہے۔ ای ڈی اس معاملے میں خاموش کیوں ہے؟ مالی بدعنوانی کے الزامات پر ای ڈی نے کارروائی کیوں نہیں کی۔ ای ڈی نے نصرت جہاں کو منگل کو طلب کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مرکزی تفتیشی ایجنسی کیوں خاموش ہے؟ ان کا مزید سوال کہ کیا کیا بی جے پی کیلئے الگ قانون ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.