ETV Bharat / state

کلکتہ ہائی کورٹ نے اسکول سروس کمیشن کی سرزنش کی - مغربی بنگال میں اساتذہ کی تقرری پر سماعت

کلکتہ ہائی کورٹ میں مغربی بنگال میں اساتذہ کی تقرری کے حوالے سے جاری سماعت کے دوران عدالت نے اسکول سروس کمیشن کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کمیشن کی سخت لہجے میں سرزنش کی۔ عدالت نے تقرری میں ہوئی غیر شفافیت اور غیر ذمہ دارانہ رویے پر کہا کہ اسکول سروس کمیشن کو ہی ختم کر دینا چاہیے ۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے اسکول سروس کمیشن کی سرزنش کی

author img

By

Published : Jul 2, 2021, 8:31 PM IST

مغربی بنگال کے اپر پرائمری ٹیچروں کی تقرری کے سلسلے میں کلکتہ ہائی کورٹ میں جاری شنوائی کے دوران عدالت نے اسکول سروس کمیشن کے رول پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس ابھیجیت گانگولی نے سنہ 2019 میں یکم اکتوبر کو نئے طور پر انٹرویو کے لئے میرٹ لسٹ اور نتائج کا اعلان جاری کرنے کی ہدایت دی تھی۔

جسٹس ابھیجیت گانگولی کا کہنا ہے ان کی اس ہدایت کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ میں اسکول سروس کمیشن پر اور بھی کئی معاملے میں شنوائی جاری ہے۔ اسکول سروس کمیشن کے چئیر پرسن کو حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:

ذرائع کے مطابق اسکول سروس کمیشن کے رول حوالے سے عدالت کی طرف سے مزید سخت رد عمل سامنے آسکتی ہے۔ عدالت کی ہدایت کی خلاف ورزی کیوں کی گئی، اس معاملے پر اسکول سروس کمیشن کے چئیر پرسن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔جسٹس ابھیشیک گانگولی کے سوالوں کا اسکول سروس کمیشن کے چئیر پرسن کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.