ETV Bharat / state

Calcutta High Court مرکزی وزیر نشیت پرمانک پر حملہ کی جانچ سی بی آئی کے حوالے - قافلہ بریرہاٹ علاقے میں پہنچا تو ترنمول کارکنوں

پچیس فروری کو کوچ بہار کے دن ہاٹا میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نشیت پرمانک کے قافلے پر حملے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ بی جے پی نے الزام لگایا کہ بم، گولیاں اور پتھراؤ کے ذریعہ حملہ کیا گیا ہے۔Calcutta High Court

مرکزی وزیر نشیت پرمانک پر حملہ کی جانچ سی بی آئی کے حوالے

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 7:31 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع کے دین ہاٹا میں 25فروری کو نشیت پرمانک پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے گئے تھے۔وہاں وہ مختلف علاقوں کا دورہ کیاور بی جے پی کارکنوں سے بات چیت کی۔ مقامی ذرائع کے مطابق جب ان کا قافلہ پر یرہاٹ علاقے میں پہنچا تو ترنمول کارکنوں نے انہیں کالا جھنڈا دکھایا۔ جس کی وجہ سے حالات گرم ہو گئے۔

بی جے پی نے الزام لگایا کہ نشیت کے قافلے پر حملہ دراصل شمالی بنگال کے ترقیاتی وزیر ادین گوہا کی سازش تھی۔ دوسری طرف شمالی بنگال کی ترقی کے وزیر اُدین نے پورے واقعے کا الزام نشیت پرمانک پر لگایا ہے۔ دنہاٹا سے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ نشیت سماج دشمن عناصر کے ساتھ مل کر اس علاقے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

اس کے بعد بی جے پی نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھائے۔ گورنر سی وی آنند بوس نے بھی اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کیاتھا۔ حملے کو 'افسوسناک' قرار دیتے ہوئے گورنر نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال پر بھی سوال اٹھایاتھا۔ اس کے بعد بی جے پی نے چیف جسٹس پرکاش سریواستو کی قیادت والی ڈویژن بنچ کی توجہ مبذول کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:Minor Mysteriously Found Dead بچی کی مشتبہ موت کے بعد تلجلہ علاقے میں کشیدگی، کئی گاڑیاں نذر آتش

ان کی جانب سے وکیل سورانیل داس نے چیف جسٹس کی توجہ مبذول کرائی۔ جسٹس سریواستو کی بنچ نے مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دی۔ اس سے قبل سی بی آئی نے ریاست میں بوگٹوکینڈ سمیت مختلف واقعات کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے بھی نشیت کے قافلے پر حملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے ریاست سے رپورٹ طلب کر لی۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے اس بار سی بی آئی جانچ کا حکم دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.