کلکتہ ہائی کورٹ نے جمعہ کو سی بی آئی کو بیر بھوم تشدد کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو سی بی آئی کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے سی بی آئی کو تیزی سے تحقیقات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ Calcutta High Court orders CBI probe into Birbhum Violence case
کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پرکاش سریواستو اور جسٹس آر بھاردواج نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ کیس کی اگلی سماعت کے لیے 7 اپریل تک پیش رفت رپورٹ داخل کرے۔ سماعت کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ 'انصاف کے مفاد میں سی بی آئی انکوائری کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔' Calcutta High Court on Birbhum Violence case
یہ بھی پڑھیں: Birbhum Incident: بیربھوم میں ٹی ایم سی رہنما کے قتل کے بعد آگ زنی
بتا دیں کہ بیر بھوم ضلع کے رام پورہاٹ میں ٹی ایم سی لیڈر کے قتل کے بعد تشدد بھڑک اٹھا تھا۔ یہاں کئی گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ آگ لگنے سے 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس میں 3 خواتین بھی شامل تھیں۔ اس معاملے میں اب تک 20 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ٹی ایم سی کے اراکین پارلیمنٹ نے جمعرات کو وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور گورنر جگدیپ دھنکھڑ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ TMC Panchayat Pradhan Killed in Birbhum