ETV Bharat / state

کلکتہ ہائی کورٹ نے ممتا حکومت کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا - etv bharat urdu news

کلکتہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو کولکاتا کو چھوڑ کر ہوڑہ کارپوریشن سمیت ایک سو چھ میونسپلٹیوں میں انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

کلکتہ ہائی کورٹ کی بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت

author img

By

Published : Jan 29, 2021, 10:21 PM IST

Updated : Jan 29, 2021, 11:04 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل کلکتہ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ سنایا۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس اے مجمدار اور جسٹس محمد نظام الدین کی دویزنل بینچ نے سماعت کے دوران کہا کہ کولکاتا کو چھوڑ کر ہوڑہ کارپوریشن اور دیگر میونسپلٹیوں کے انتخابات کرانے کا وقت آگیا ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس نے ریاستی حکومت کو کولکاتا اور ہوڑہ سمیت تقریباً 100 میونسپلٹیوں میں انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

سی پی آئی ایم کے رہنما کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کرانے کی تمام ذمہ داری ریاستی حکومت پر ہوگی اور اسے اس کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرنا ہو گا۔

عدالت نے کولکاتا کو چھوڑ کر ہوڑہ سمیت ریاست کے 100 سے زائد میونسپلٹیوں میں انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے اس سے پہلے اسمبلی انتخابات کے مد نظر کولکاتا کو چھوڑ کر ہوڑہ میونسپل کارپوریشن سمیت میونسپلٹیوں کے انتخابات کرانے سے انکار کر دیا تھا۔

غور طلب ہے کہ اکتوبر میں بی جے پی ریاستی حکومت کے کولکاتا کارپوریشن سمیت میونسپلٹیوں کے انتخابات نہ کرانے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امپھان راحت رسانی بدعنوانی معاملے کی سی اے جی جانچ کرے گی: کلکتہ ہائی کورٹ

Last Updated : Jan 29, 2021, 11:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.