کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سے معطل رہنماکنتل گھوش کی ای ڈی، سی بی آئی جیسی مرکزی ایجنسیوں کے خلاف چارج شیٹ ہیسٹنگز پولیس اسٹیشن اور علی پور کی عدالت میں داخل کی گئی ہے۔ عدالت نے ایک عبوری حکم میں کہا کہ نچلی عدالت اور پولیس کنتل گھوش کی چارج شیٹ کی بنیاد پر کوئی کارروائی نہیں کر سکتی۔ جنوبی 24 پرگنہ کے ضلع جج کو بھی ہدایت دی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے کلکتہ پولیس کمشنر کو ہیسٹنگز پولیس اسٹیشن کی شکایت عدالت میں جمع کرانے کی بھی ہدایت دی ہے۔ خط سہ پہر 3 بجے تک جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ای ڈی نے چارج شیٹ دیکھنے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ای ڈی کے وکیل نے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کی توجہ مبذول کرائی۔ جانچ افسران پر کیا الزامات ہیں؟۔
بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں پھنسے کنتل گھوش نے مرکزی ایجنسی کے خلاف شکایت درج کر اتے ہوئے کلکتہ پولیس سے رجوع کیاتھا۔ حال ہی میں کنتل گھوش نے نچلی عدالت کے جج سے شکایت کی تھی کہ انہیں جانچ افسران مجبور کررہے ہیں کہ وہ ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈران کا نام لیں۔ترنمول کانگریس کے سابق لیڈر نے پریسیڈنسی جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے ہیسٹنگز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ تاہم، ای ڈی کی عرضی کے جواب میں، جسٹس گنگوپادھیائے نے کہاکہ یہ ایک سنگین رجحان ہے، جو تفتیشی افسران کو دھمکی دیتا ہے اوراس کی وجہ سے تحقیقات کی رفتار روک جاتی ہے۔یہ زیادتی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ اور ہو سکتا ہے کہ تفتیش کی رفتار کو روکنے کے لئے ایسا کیا گیا ہو۔ انصاف کے مفاد میں اسے روکا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:Teachers Recruitment in South 24 PGS دو ماہ کے اندر 420 پرائمری اسکولوں میں اساتذہ تقرری کی ہدایت
ای ڈی کے وکیل نے بدھ کو اس سلسلے میں جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کی توجہ مبذول کرائی۔ ای ڈی نے یہ جاننے کے لیے عدالت سے رجوع کیا کہ کنتل نے تفتیش کاروں کے خلاف کیا الزامات لگائے ہیں۔
یواین آئی