کولکاتا: جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے خود یہ واضح کر دیا کہ عظیم، تسلیم شدہ ماہرین تعلیم سے ان کی مراد کون ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنگال کے دو نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیا سین اور ابھیجیت ونائک بنرجی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
جج نے یہ تبصرہ بدھ کو اپنے کمرہ عدالت میں وکیل بکاس رنجن بھٹاچاریہ کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ جج نے کہاکہ اسکول کی بھرتی میں بہت زیادہ بدعنوانی ہے۔ نوبل انعام یافتہ شخصیات نے اس سے متعلق کچھ تبصرہ کیا ہے یا نہیں۔ماہر اقتصادیات امرتیہ سین ہیں، جو پرتیچی ٹرسٹ سربراہ بھی ہیں۔ ابھیجیت ونائک بنرجی نوبل انعام یافتہ ہیں۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں؟
اسکول میں اساتذہ تقرری میں بدعنوانی کے کئی کیس ابھی بھی جسٹس گنگوپادھیائے کے سامنے زیر التوا ہیں۔ ان معاملات میں ان کی ہدایات اور مختلف تبصرے موضوع بحث ہوتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee In Meghalaya وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی میگھالیہ کی عوام سے بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنے کی اپیل
حال ہی میں نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات امرتیہ سین کاایک تبصرہ موضوع بحث ہوگیا تھا کہ جس میں انہوں نے کہاتھا کہ”ایسا نہیں ہے کہ ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ملک کی وزیر اعظم بننے کی اہل نہیں ہیں۔“۔ دوسری طرف، ماہر اقتصادیات ابھیجیت ایک وقت میں ریاست کی کوویڈ ایڈوائزری کمیٹی کے سربراہ تھے۔ ممتا نے انہیں اس کمیٹی میں رکھا تھا۔ جسٹس گنگوپادھیائے ریاست میں اساتذہ کی بھرتی میں ہونے والی بدعنوانی پر بھی ان کی رائے جانناچاہتے ہیں۔