ETV Bharat / state

Calcutta HC On DA Rally ڈی اے کے مطالبے پر سرکاری ملازمین کو جلوس نکالنے کی عدالت سے اجازت

author img

By

Published : May 3, 2023, 1:29 PM IST

کلکتہ ہائی کورٹ نے ڈی اے میں اضافے کے مطالبے کی حمایت میں نوبنو مہم کی اجازت دیدی ہے۔ تاہم عدالت نے جلوس نکالنے کے لیے مخصوص روٹ اور وقت کا بھی تعین کردیا ہے۔

ڈی اے کے مطالبے پر سرکاری ملازمین کو جلوس نکالنے کی عدالت سے اجازت

کولکاتا: کوآرڈینیشن کمیٹی سمیت سرکاری ملازمین کی کئی تنظیموں نے جمعرات کو ریاستی سیکریٹری مہم کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ کیس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ جسٹس راج شیکھرمنتھا نے ریاست ی حکومت سے جواب طلب کیا کہ مظاہرین اپنی شکایات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔ اگر یہ پرامن ہے تو میں اسے کیوں روکا جارہا ہے؟ ریاست ایسے پروگراموں کے لیے شرط رکھ سکتی ہے، لیکن انہیں روک نہیں سکتی۔'بعد میں، جب یہ معاملہ دوپہر دو بجے کے قریب دوبارہ سماعت کے لیے آیا، تو جسٹس منتھا نے ریاستی سرکاری ملازمین کی یونینوں کو شرائط کے ساتھ نوبنو مہم کی اجازت دیدی۔

جج نے کہا کہ یہ پروگرام اگلے جمعرات کو دوپہر 2.30 بجے سے 4.30 بجے تک ہو سکتا ہے۔ جلوس ہاوڑہ فیری گھاٹ، بنکم پل، مہاتما گاندھی روڈ سے ہوتا ہوا ہوڑہ میدان پر اختتام پذیر ہوگا۔ واضح رہے کہ پولیس نے پہلے اس جلوس کی اجازت نہیں دی تھی۔ عدالت میں ریاست کی طرف سے دلیل دی گئی تھی کہ جس روٹ پر جلوس نکالنے کی اجازت طلب کی گئی ہے کہ وہ جلوس کے لیے مناسب نہیں ہے۔ یہ آبادی والا علاقہ ہے، عام لوگوں کو تکلیف ہوگی۔ اسکول اور دفتر کے مسافروں کو تکلیف ہوگی۔ ٹریفک مشکل ہو جائے گی۔ اگر آپ اسے دوسرے طریقے سے اور دوسری جگہ کریں تو کوئی حرج نہیں۔ ریاست کو 2.5 کلومیٹر کی لمبائی والے روٹ پر پروگرام کی اجازت دینے میں کوئی مشکل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:BJP Leader Found Dead مشرقی مدنی پور میں بی جے پی کے رہنما کی پراسرار موت

اس کا جواب دیتے ہوئے جسٹس منتھا نے پوچھا کہ ''آپ یہاں جن پابندیوں کی بات کر رہے ہیں، کیا وہ ریاست کی حکمران جماعت پر بھی لاگو ہوتی ہیں؟'' جب ریڈ روڈ بند ہوتا ہے، جب پروگرام ہوتا ہے تو کیا پولیس کو پریشانی نہیں ہوتی؟ جب کچھ گروہوں نے مارچ کیا تو پورا کلکتہ ٹھپ ہو گیا تھا۔ میں صرف حکمران جماعت کی بات نہیں کر رہا ہوں۔ لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ باہر جانا چاہتے ہیں، لیکن باہر نہیں نکل سکتے! پھر پولیس کو پریشانی تو نہیں ہوگی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.