ETV Bharat / state

Cafu In Kolkata برازیل کی ٹیم اس مرتبہ ورلڈکپ چیمپیئن بن سکتی ہے

بین الاقوامی شہرت یافتہ سابق فٹبالر کافو نے کہا کہ رواں ماہ قطر میں ہونے والے عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں برازیل کی ٹیم سے بڑی امید ہے۔ کھلاڑی اگر توقع کے مطابق کھیل کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے تو برازیل کی ٹیم کوعالمی چیمپیئن بننے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ Cafu In Kolkata

author img

By

Published : Nov 5, 2022, 11:49 AM IST

برازیل کی ٹیم اس مرتبہ ورلڈکپ چمپئن بن سکتی ہے

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے چار روزہ دورے پر آئے برازیل کے سابق عظیم فٹبالر کافو نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ عالمی کپ میں برازیل کی ٹیم نیمار کے ارد گرد گھوم رہی تھی۔ اضافی دباؤ کے باعث نیمار توقع کے مطابق کھیل کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے تھے۔ لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہو گا۔ Cafu Says Brazil One Of The Favourite Team In Qatar World Cup 2022

برازیل کو دو مرتبہ عالمی کپ کا خطاب دلانے میں اہم رول ادا کرنے والے اسٹار فٹبالر کافو نے کہا کہ اس مرتبہ ہماری ٹیم میں نیمار کے علاوہ کئی کھلاڑی موجود ہیں جو ٹیم کو جیت دلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کافو اس بار ورلڈ کپ میں برازیل کے بارے میں بہت پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برازیل اس بار بالکل مختلف ہے۔ نیمار کے علاوہ ونیسیئس جونیئر، رچرلیسن، پیکیٹا ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Cafu Reached Kolkata برازیل کے سابق کپتان کافو چار روزہ دورے پر کولکاتا پہنچے

انہوں نے کہا کہ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں برازیل فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے۔ دوسری ٹیموں کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے۔ دوسری طرف بھارت کے عظیم ٹینس کھلاڑی لینڈر پیس نے کافو کو دستخط شدہ ومبلڈن جرسی تحفے میں دی۔ پیس نے کافو کی رس گلہ و مٹھائی بھی کھلائی۔Cafu Says Brazil One Of The Favourite Team In Qatar World Cup 2022

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.