ETV Bharat / state

Train Derail In Shaktigarh بنگال میں بردوان-بندیل لوکل ٹرین پٹری سے اتری - مغربی بنگال کے شکتی گڑھ

بردوران ضلع کے شکتی گڑھ ریلوے اسٹیشن کے قریب بندل ۔برودان لوکل ٹرین کے دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اس سے اس سیکشن میں ٹرینوں کی آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہوئی۔

بنگال میں بردوان-بندیل لوکل ٹرین کے ڈبے پٹری سے اتری

author img

By

Published : May 11, 2023, 3:39 PM IST

بنگال میں بردوان-بندیل لوکل ٹرین کے ڈبے پٹری سے اتری

بردوان: مغربی بنگال کے شکتی گڑھ کے قریب کل رات بردوان-بندیل لوکل ٹرین کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ٹرین کے پٹری سے اترنے کے بعد مسافروں میں دہشت پھیل گئی۔افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین شکتی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر آرہی تھی۔ ٹرین کی پہلی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اس واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ٹرین کے پٹری سے اترنے کے باعث گھبراہٹ میں آئے مسافر بحفاظت ٹرین سے اتر گئے۔

واقعے کی وجہ سے ٹرین سروس متاثر ہوئی۔۔اس سے اس سیکشن میں ٹرینوں کی آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہوئی۔ٹرین خدمات متاثر ہونے کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اس معاملے میں واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔جانچ مکمل ہونے تک تفصیلی رپورٹ پر تبصہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ چند ہفتوں قبل اس سیکشن میں انٹر لوکنگ کی مرمت کا کام کیا گیا تھا۔ممکن ہے اسی وجہ سے کچھ ہوا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:Film Fraternity And Scholars Divided دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی: بنگال کے دانشور دو حصوں میں منقسم

انہوں نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔دوسری طرف ریلوے خدمات متاثر ہونے کے سبب مسافروں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کا حادثہ پیش آنا تشویش کا باعث ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.