مغربی بنگال کے سلی گوڑی ضلع میں بھارت بنگلہ دیش سرحد پر بی ایس ایف کے جوانوں نے خصوصی تلاشی مہم کے دوران فینسی ڈئل سیرپ کے سینکٹروں بوتلوں کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
بی ایس ایف ذرائع کے مطابق بی ایس ایف کے ساتھ بنگال فرینٹئر نے سرحدی گاؤں میں خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے فینسی ڈئل سرپ کے 563 بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا۔
بی ایس ایف ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کا تعلق مالدہ ضلع سے ہے ۔ وہ ممنوعہ دواء فینسی ڈئل سرپ کے سینکٹروں بوتلوں کو سرحد کے پار بنگلہ دیش اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
انہوں نے کہاکہ بی ایس ایف کے جوان گشت کے دوران سرحد پر گرفتار شخص کی مشکوک حرکتوں پر نظرپڑی ۔ پہلے اسے پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیاگیا ۔ اس کے پاس سے ممنوعہ دوا بر آمد ہونے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق گرفتار کے پاس سے فینسی ڈئل سرپ کے 563 بوتلیں بر آمد کئے گئے ۔ اس کے علاوہ ان کے پاس سے 15.9 کیلو گانجہ بھی بر آمد کی گیا ہے۔
انہوں نے بتا یا کہ ضبط شدہ دواؤں کی قیمت تقریباًایک کروڑ ہے ۔پوچھ تاچھ جاری ہے ۔ اس کیس میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔