کوچ بہار :مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع کے کئماری میں واقع بھارت بنگلہ دیش کی بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے دو بنگلہ دیشی اسمگلروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔BSF Shoot Dead Two Bangladeshi Person At India Bangladesh Border In Coachbehar
ذرائع کے مطابق کوچ بہار ضلع کے کئماری میں واقع بھارت بنگلہ دیش کی بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی گشتی ٹیم نے سرحد کے اس پار سے لوگوں کی سرگرمیاں دیکھی۔
بی ایس ایف نے سرحد پر مشکوک سرگرمیوں کو دیکھنے کے بعد الرٹ جاری کیا،اس پر بنگلہ دیشی اسمگلروں نے ہائی ولیٹج تارچ کے ذریعہ بی ایس ایف کے جوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔
بی ایس ایف نے اسمگلروں کی جانب سے اس حرکت پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے گائرنگ کی جس میں دو لوگوں کی موت ہوگئی۔دیگر اسمگلر اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مزید پڑھیں:Suspicious Bomb at Border جیسلمیر میں پاک بھارت بارڈر سے بم جیسا مادہ برآمد
بی ایس ایف ذرائع کے مطابق پہلے اسمگلروں کو رکنے اور بنگلہ دیش واپس جانے کا اشارہ دیا گیا لیکن اس کے جواب میں انہوں نے ہتھراو شروع کردی ۔ہائی ولیٹج ٹارچ سے کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی ۔
انہوں نے کہاکہ گشتی ٹیم نے فائرنگ کی جس میں دو لوگوں کی موت ہوئی ہے،فائرنگ کے بعد جوانوں نے سرحد کے قریب تلاشی مہم شروع کی ۔فائرنگ میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی لاشوں کو بنگلہ دیشی گارڈ کے حوالے کر دی گئی۔BSF Shoot Dead Two Bangladeshi Person At India Bangladesh Border In Coachbehar