ETV Bharat / state

Cattle Smuggling Matter کوچ بہار میں بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ ممکن نہیں

کوچ بہار ضلع میں ایک تقریب میں شرکت کرنے آئے بی ایس ایف کے اعلیٰ افسران نے ضلع میں واقع بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر جانوروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔Catlle Smuggling not Possible

Catlle Smuggling not Possible
Catlle Smuggling not Possible
author img

By

Published : Sep 3, 2022, 2:53 PM IST

کوچ بہار: مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع میں واقع بھارت-بنگلہ دیش کی سرحد پر جانوروں کی اسمگلنگ سے متعلق شکایت موصول ہوتی رہتی ہیں۔ ضلع میں جانوروں کے اسمگلرز کی گرفتاری عمل آچکی ہے۔ اس معاملے کو لے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔Cattle Smuggling at India-Bangladesh Border

اسی درمیان کوچ بہار ضلع Cooch Behar میں ایک تقریب میں شرکت کرنے آئے بی ایس ایف کے اعلیٰ افسران نے ضلع میں واقع بھارت-بنگلہ دیش سرحد (India-Bangladesh Border)پر جانوروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو بے بنیاد قراردیا ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش سرحد پر سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان اسمگلنگ کی کوئی گنجائش نہیں رہتی ہے۔ بی ایس ایف کے 157 بٹالین کے بریگیڈر آر ایس راوت نے کہا کہ ہمارے جوان جس طرح سے سرحد پرڈیوٹی کوانجام دیتے ہیں۔ اس بنیاد پریہ کبھی نہیں کہا جاسکتا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد پرکسی بھی طرح کی کوئی لاپرواہی برتی جاتی ہے۔ہم اپنی طرف سے سوفیصد ذمہ داری نبھانے کی کوشش کرتے ہیں اورآپ کو اس کی مثال روزانہ ملتی ہے۔

بی ایس ایف بریگیڈر آر ایس راوت نے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کے الزام کے سوال پر کہا کہ ہم سرحد کی حفاظت کرتے ہیں۔ ہمیں سیاسی بیان بازی سے دور رہنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ کسی بھی سیاسی رہنما کے سوال کا جواب دینا ان کا ذمہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:TMC MP Abhishek Banerjee slams Amit Shah میں بی جے پی کے سامنے سر نہیں جھکا سکتا، ابھیشیک بنرجی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے مغربی بنگال کے بی جے پی کے رہنماوں پر جانوروں کے اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔انہوں نے وزیرداخلہ پر الزام لگاتے ہوئے ان سے پوچھ کچھ کرنے کی بات کہی تھی۔ امت شاہ پر لفظی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ بنگال میں جانوروں کے اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم بی جے پی کے رہنما تک پہنچی ہے۔کوئلہ اسمگلنگ کی تفتیش جاری ہے لیکن جانوروں کے اسمگلنگ کی کمائی جس کے پاس ہے اس کے خلاف کارروائی تو دور کی بات ہے اس سلسلے میں ان سے کوئی سوال کرنے کی اہمیت نہیں کرتاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.