کولکاتا:مغربی بنگال میں درگا پوجا کے آغاز میں ابھی پانچ دن باقی ہے مگر آج سے ہی مشہور پوجا پنڈالوں کا افتتاح شروع ہو گیا جہاں وزیر داخلہ امت شاہ نے سوبودھ ملک اسکوائر میں پوجا کا افتتاح کیا تو دوسری طرف برازیل کے سابق پر اسٹار فٹبالر رونالڈینو نے ریاستی وزیر سجیت باسو کی قیادت والی درگا پوجا پنڈال سری بھومی کا افتتاح کیا۔
-
#WATCH | Brazilian Football legend Ronaldinho meets West Bengal CM Mamata Banerjee at her residence in Kolkata. pic.twitter.com/0Pl1u5Qzrp
— ANI (@ANI) October 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Brazilian Football legend Ronaldinho meets West Bengal CM Mamata Banerjee at her residence in Kolkata. pic.twitter.com/0Pl1u5Qzrp
— ANI (@ANI) October 16, 2023#WATCH | Brazilian Football legend Ronaldinho meets West Bengal CM Mamata Banerjee at her residence in Kolkata. pic.twitter.com/0Pl1u5Qzrp
— ANI (@ANI) October 16, 2023
ذرائع کے مطابق برازیل کے سابق عالمی کپ چمپئن فٹبالر رونالڈینو کولکاتا کے کالی گھاٹ علاقے میں واقع وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ۔وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے فٹبالر رونالڈینو کا والہانہ استقبال کیا۔
برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈینو کولکاتا کے کالی گھاٹ میں واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں ممتابنرجی پہلے سے ہی ان کا استقبال کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار تھی۔وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے رونالڈینو کا استقبال کرتے ہوئے انہیں اسکارف اور ایک گیند تحفے میں دیتے ہوئے کہاکہ آپ کولکاتا میں استقبال ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں اب تک آٹھ کھلاڑی بن چکے ہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ
اس موقع پر کولکاتا کے تمام بڑے کلبوں کے عہدیداران نے برزایل کے سپر اسٹار سابق عالمی کپ چمپئن فٹبالر رونالڈینو کو اپنے اپنے کلبوں کی جرسی تحفے میں دیا۔وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد رونالڈینو نے کولکاتا کے مشہور پوجا پنڈال سری بھومی کا افتتاح کیا۔