ETV Bharat / state

حیدرآباد ۔ کولکاتا فلائٹ میں بم کی افواہ - فلایٹ

حیدرآباد سے کولکاتا جانے والی ایک مسافر بردار طیارے میں بم کی افواہ سے افراتفری مچ گئی۔ سی آ ئی ایس ایف کی ٹیم نے افواہ بھیلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

حیدرآباد۔کولکاتا فلایٹ میں بم کی افواہ
author img

By

Published : Jul 6, 2019, 2:28 PM IST

موصولہ اطلاع کے مطابق آج صبح سات بج کر 45 منٹ پر حیدرآباد سے کولکاتا کے لیے روانہ ہونے والی فلایٹ میں بم کی افواہ سے افراتفری مچ گئی۔

نامعلوم شخص نے پائلٹ کو طیارے میں بم رکھنے جانے کی اطلاع دی ۔ پائلٹ نے فوراً نیتا جی سبھاش چندر بوس انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے کنٹرول روم سے رابطہ کرکے طیارے کے لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

کولکاتا ایئر پورٹ پر طیارہ کی لینڈ نگ کے بعد بڑے پیمانے پرتلاشی مہم چلائی گئی۔ سی آ ئی ایس ایف کے جوانوں نے اس سلسلے میں ریتک چودھری نام کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

سی آ ئی ایس ایف کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران ریتک چودھری نے پائلٹ کو غلط اطلا ع دینے کی بات قبول کی ۔

سی آ ئی ایس ایف کے جوانوں نے افواہ پھیلانے والے شخص کو بدھان نگر تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چھ مہینوں کے دوران کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندربوس انٹرنیئر پورٹ سے بم کی افواہ پھیلانے کے الزام میں اب تک تین افراد کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.